منگلورو 13 مارچ 2023(فکروخبرنیوز) بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کے ایس ایشوروپا نے سنکلپ یاترا کے دوران بیان سے نیا تنازعہ جنم لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ طلبہ کو امتحانات کے دنوں میں اذان ہوتے ہی پریشان ہوجاتے ہیں۔ آج انہوں نے اپنے اس بیان پر صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب مذہب کی مذمت کرنا نہیں تھا۔
یاد رہے کہ ایم ایل اے نے منگلورو میں اپنی تقریر اس وقت روک دی تھی جب اس کے دوران اذانہوئی۔ انہوں نے اسے "سر درد" قرار دیا، اور اس عمل پر سوال اٹھایا۔
سپریم کورٹ نے 2005 کے اپنے حکم میں کہا تھا کہ تہواروں کے موقع پر سال میں 15 دن تک لاؤڈ اسپیکر کو آدھی رات تک چلانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
اذان پر ایشورپا کا یہ بیان اس وقت آیا جب انہوں نے منگلورو میں یہ تبصرہ کیا کہ ملک کے آزادی پسندوں نے اپنی جانیں سڑکوں، نالیوں یا عمارتوں کی تعمیر کے لیے نہیں بلکہ دھرم کی ترقی کے لیے دی ہیں۔
Share this post
