اترا کنڑا ضلع کے انتخابی منشور کی گئی رونمائی
بھٹکل 02؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) بی جے پی کی اتراکنڑا یونٹ کی جانب سے آج شہر کے ایک نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں
مرکزی وزیر آنند کمار ہیگڈے نے اترکنڑا ضلع کا انتخابی منشور کی رونمائی کرائی ۔ اس موقع پر انہوں نے کانگریس پر کئی طرح کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ دیش پانڈے سے میں سوال کرتا ہوں کہ کروڑوں روپئے جو مختلف ترقیاتی کام کے لیے خرچ کیے گئے ہیں اس کی رپورٹ مرکزی حکومت کو کیوں نہیں بھیجی گئی ۔ کئی مرتبہ اس طرح توجہ دلانے کے باوجود بھی کانگریس حکومت نے اس کی رپورٹ نہیں بھیجی ، میں سوال کرتا ہوں کہ اس طرح کیوں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سابقہ انتخابات میں کانگریس کی جانب سے جاری منشور پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس قبل جن ترقیاتی کاموں کا کانگریس نے وعدہ کیا تھا اس پر عمل در آمد ہوا ہے یا نہیں ۔ پہلے یہ سوال کانگریس سے پوچھا جائے۔ مزید کہا کہ کانگریس جلد ہی ڈرکے بھاگنے والی ہے اور اسی طرح جے ڈی ایس بھی ۔ اس سے قبل کانگریس نے اتی کرم اراضی کے مسئلہ کو حل کرنے کا یقین دلایا تھا اور اپنے انتخابی منشور میں اس کا وعدہ بھی کیا تھا اور یہ کہا تھا کہ اس مسئلہ کو حل نہ کرنے پر ووٹ نہ دینے کی بات کہی تھی ۔ اب کانگریس کیسے ووٹ مانگے گی ۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں کی جانب سے پوچھے سوالات کے جوابات بھی مرکزی وزیر نے دئیے۔
Share this post
