منگلورو 24؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) بی جے پی رام مندر کے تنازعہ پر صرف سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لیے سیاست کرتی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں عوام اسے ضرور سبق سکھائیں گے۔ ان باتوں کا اظہار ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کیا۔ منگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی رام مندر کے تنازعہ پر گذشتہ ایک سال سے سیاست کررہی ہے اور لوگوں سے یہ کہہ کر پیسے وصول کررہی ہے کہ وہ اس کے ذریعہ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کریں گے اور بی جے پی صرف انتخابات کے مواقع پر یہ بھی اس مسئلہ کو چھیڑتی ہے ، عوام اس کے خفیہ ایجنڈسے اب خوب واقف ہیں اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اسے سبق سکھائیں گے۔ منڈیا حادثہ پر پوچھے گئے سوال پر انہو ں نے کہا کہ اس سلسلہ میں افسران کو ہدایات دی جاچکی ہیں اور عنقریب میں بھی جائے واردات کا معائنہ کروں گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مسائل بھی انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Share this post
