18؍ جنوری 2023 ۔ بی جے پی ایم پی تجیسوی سوریا کے ذریعہ انڈیگو فلائٹ کا ایمرجنسی کا دروازہ کھولے جانے پر ٹویٹرصارفین نے شدید تنقید کی۔ متعدد ٹویٹس میں کہا گیا کہ امیر اور طاقتورلوگوں کے پاس ایسی غلطیوں کے بعد ہمیشہ باہر نکلنے کا آسان راستہ ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی دروازہ حادثاتی طور پر نہیں کھل سکتا تھا۔
کرناٹک کانگریس کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین منصور خان ، جے ڈی (ایس) کے ترجمان پرتاپ کنگل اور ریاستی کانگریس خواتین ونگ کی سوکنیا وغیرہ نے سخت تنقید کی ہے۔
کئی ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ تیجسوی سوریا کے خلاف شکایت درج کریں اور اسے گرفتار کریں جس طرح انہوں نے 2018 کے واقعے میں ایک عام آدمی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 2017 کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جے ڈی کے ترجمان پرتاب کنگل نے کہا جہاں ایک مسافر کو ٹیک آف سے پہلے طیارے کا ہنگامی راستہ کھولنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
Share this post
