13 فروری 2023 (فکروخبر/ذرائع) عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت نے پیر13 فروری کو مڈیگیرے کے بی جے پی ایم ایل اے ایم پی کمار سوامی کو چیک باؤنس معاملے میں چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ایم پی کمارسوامی نے ہوواپا گوڑا سے 1.35 کروڑ روپے ادھار لیے تھے۔ ایم ایل اے کمار سوامی کی طرف سے ہوواپا گوڑا کو جاری کردہ آٹھ چیک باؤنس ہو گئے تھے۔
ہوواپا گوڑا نے اس سلسلے میں عدالت میں آٹھ مقدمات درج کرائے تھے۔ مقدمات کی سماعت کرنے والے جج جے پریت نے رقم ادا نہ کرنے پر اسے چھ ماہ فی کیس کی شرح سے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
Share this post
