لہذا اس طرح کی ریلی کے لئے منطوری نہیں دی جا سکتی، وہیں اڈپی ضلع انتطامیہ نے بھی سات ستمبر سے نو ستمبر تک کسی بھی طرح کی ریلی نکالنے پر پابندی عائدکر دی ہے ،انتظامیہ کے مطابق اڈپی میں کوئی ریلی داخل نہیں ہو سکتی ہے اور نہ وہاں سے گزر سکتی ہے ،دکشن کنڑا کے ضلع انچارج وزیر رماناھ رائی نے کہا کہ بی جے پی لیڈران منگلور چلو کے نام سے جنوبی کینرا میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دیتے ہوئے اقتدار میں آنا چاہتی ہے ،ر حکومت ا ن کے منصوبہ سے واقف ہے ،انہیں اس میں کامیابی نہیں ملنے والی ہے ، مزید کہا کہ منصوبہ بند قتل کے ذریعہ سے وہ ضلع میں فرقہ واریت کو اگلے اسمبلی انتخابات تک بڑھاوا دینا چاہتے تھے ،اس میں وہ ناکام ہو گئے ہیں اور اب انہوں نے بائیک ریلی کا منصوبہ بنایا ہے ۔ملحوظ رہے کہ بی جے پی ایم پی نلین کمار کتیل نے انتظامیہ کے اس فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے وہ ہر حال میں ریلی نکال کر رہیں گے۔
Share this post
