بی جے پی لیڈران کا حکومت گرانے کا خواب پورا نہیں ہوگا :  ڈاکٹر جے پرمیشورا

کولار 03/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشورا نے یہاں اخباری نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاستی حکومت کی ترقیاتی کاموں پر حسد کررہی ہے اور مخلوط حکومت کو گرانے اور اقتدار کے حصول کی ہوس ان کے اندر ابھی موجود ہے، انہیں یہ نہیں معلوم کہ ان کی جانب سے کی جانے والی کوششیں رائیگاں جانے والی ہیں اور مخلوط حکومت اپنی میعاد پوری کرکے ہی رہے گی۔ رمیش جارکی ہولی اور آنند سنگھ کے استعفیٰ کے معاملہ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ کمان سے بات چیت کے بعد اس پر آخری فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کسی بھی معاملہ پر شکایت ہوتی تو وہ ہم سے مل کر اس کو حل کرنے کی کوشش کرتے لیکن یہاں بات حقیقت سے مختلف ہے۔ بی جے پی لیڈران مخلوط حکومت کے کارناموں سے پریشان ہیں اورایک مثالی حکومت سے ان کے پیٹ میں درد شروع ہوچکا ہے، تمام طبقات کے عوام کو ساتھ لے کر چلنے والی حکومت وہ گرانے کے سلسلہ میں متفکر ہیں وہ کسی بھی حالت میں حکومت کو گراکر عوام پر دوبارہ بوجھ ڈالنے کا منصوبہ بنارہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ 

Share this post

Loading...