گلبرگہ:02اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) بی جے پی کے مشہور غیر فرقہ پرست لیڈر ، ہندوؤں ،مسلمانوں ، اقلیتوں۔دلتوں اور پسماندہ طبقات میں یکساں طور پر مقبولیت رکھنے والے قائد مسٹر کے بی شان اپا نے بی جے پی کی پالیسیوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پیر کے دن گلبرگہ میں ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے قائد کانگریس پارلیمانی پارٹی ،الحاج اقبال احمد سرڈگی رکن قانون ساز کونسل کرناٹک ، محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ شمال ؤپریانک کھرگے ضلع انچارج وزیر گلبرگہ م سابق وزیر کرناٹک ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ، سابق ایم ایل سی الم پربھو پاٹل کانگریسی قائد تپنا کمکنور، عبدالعزیز خرادی نائب صدر مائیناریٹی ڈپارمینٹ ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ ،عالم خان سابق صدر ٹورازم ڈپارٹمینٹ کرناٹک، محترمہ چندریکا پرمیشوری صدر مہلیا کانگریس ونگ، گلبرگہ ، شیام ناٹیکر، صدر ضلع کانگریس جگ دیو گتہ دار، یوتھ کانگریس لیڈرمظہر عالم خان،اشفاق احمد چلبل نائب صدر کرناٹک کانگریس مائیناریٹی ڈپاؤرٹمینٹ، کانگریسی قائیدن فراز الاسلام ، عادل سلیمان سیٹھ ، احمر اسلام، کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ کے بی شان اپا کی کانگریس میں شمولیت سے جہاں بی جے پی کو زبردست دھکہ لگا ہے وہیں کانگریس کو طاقت ملی ہے اور کانگریسی قائدین کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔کے بی شان اپا کی کانگریس میں شمولیت سے متعلق تقریب دفتر ضلعی کانگریس گلبرگہ پر پیر کے دن منعقد ہوئی تھی ۔
ڈاکٹرکھرگے نے اس موقع پر کہا کہ مسٹر کے بی شان اپا نے جس پارٹی میں شمالیت اختیار کی تھی اس پارٹی نے ان کے اصولوں اور نذریات کو نظر انداز کردیا تھا ۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی دستور ہند پر بھروسہ نہیں ہے۔ لیکن وزیر اعظم حب الوطنی کی باتیں کرتے ہیں ۔ کانگریس بھی وطن سے محبت رکھتی ہے لیکن اسے مودی جی نہیں سکھا سکتے۔
مسٹر کے بی شان اپا نے کہا کہ بی جے پی میں ڈکٹیٹر شپ ہے۔ اس بار بی جے پی نے امیش جادھو کو گلبرگہ سے اپنا امیدوار بنایا ہے اور اس طرح اس نے کئی سینئیر قائدین کو نظر انداز کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی میں چند پاگل لوگ ہیں جودستور ہند میں تبدیلی کی باتیں کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر ملک ارجن کھرگے نے سابق میں کئی انتخابات لڑے ہیں اور ہر انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے ، انھیں قوی امید ہے کہ اس بار بھی وہ پارلیمانی انتخابات میں گلبرگہ سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوجائیں گے۔
Share this post
