سکلیشپور 02؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) سابق ایم ایل سی اور بی جے پی لیڈر بی آر گورو دیو نے اپنے اسمبلی حلقہ میں جنتادل ایس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ساتھ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی ریوانا ، سکلیشپور ایم ایل اے ایچ کے کمار سوامی ، جے ڈی ایس ریاستی نائب صدر بی جے جگناتھ اور دیگر لیڈران کے ساتھ تعلقہ کے بیلوپتے میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی تھی ۔ ملحوظ رہے کہ مسٹر گورو دیونے کہا ہے کہ جب تک ان کا نام امیدوار کے طور پر سامنے نہیں آتا ہے وہ کبھی بھی بی جے پی کے امیدوار سوما شیکھر کے لیے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔ ریونا اور دیگر لیڈران نے خلاصہ کیا ہے کہ وہ ایک مذہبی پروگرام میں شرکت ک لیے ان کے گاؤں میں تھے اس وقت وہ گورو کے گھر گئے تھے اور سیاست کے تعلق سے بات چیت کی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی ملاقات سنجیدہ تھی کوئی بھی اس کو سیاسی رنگ نہ دیں ۔ ریونا نے یہ بھی کہے کہ گورو نے جے ڈی ایس کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
Share this post
