بیلگاوی 27؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت بننے کی قیاس آرائیاں ایک مدت سے ہورہی ہے لیکن لیڈران کے بیانات میں تضاد کی وجہ سے عوام کو سمجھنے میں دشواری ہورہی ہے کہ آیا بی جے پی نے حکومت بنانے کے سلسلہ میں اپنے ہتھیار ڈال دئیے یا پھر وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں ہوئی ہے۔ خبروں کے مطابق بی جے پی لیڈران کی جانب سے تین متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یوروپا کا کہنا ہے کہ بی جے حکومت سازی کے لیے کوششیں نہیں کررہی ہیں۔ امیش کٹی کا کہنا ہیکہ ہم ایک ہفتہ کے اندر حکومت بنانے جارہے ہیں جبکہ کے ایس ایشورپا نے وجئی پور میں کہا کہ اتحادی حکومت ازخود گرجائے گی اور اس کے بعد بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ ہکیری کے ایم ایل امیش کٹی نے بیلگاوی میں ایک میٹنگ میں شرکت کے بعد کہا کہ بی جے پی ریاست میں ایک ہفتہ کے اندر حکومت بنانے جارہی ہے اور پندرہ سے زائد کانگریس او رجے ڈی ایس کے ارکانِ اسمبلی ان کے رابطہ میں ہے۔ ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی پارٹیاں چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔ اسی وجہ سے اتحادی حکومت گرجائے گی اور نئی حکومت آئے جائے گی۔
Share this post
