دکاندار کو کپڑے واپس کرتے وقت صرف دوہی ٹاپس واپس کیے جس سے دکاندار کو شک ہوگیا ۔ اس نے للیتا سے سوالات کرنے شروع کیے جس پر وہ کچھ ہچکچائی ۔ آخر کار دکان مالک کے سامنے اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔ ایک پولیس افسر اشوک نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ وہ ایک کے اوپر ایک ٹوپ پہنی ہوئی تھی ۔ کارپوریٹر للیتا کے خلاف پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے عدالت میں حاضر کیا جہاں اسے عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وہ بی بی ایم پی انتخابات میں پہلی مرتبہ گری نگر میں بی جے پی سیٹ سے کارپوریٹر منتخب ہوئی تھیں ۔
Share this post
