راہل گاندھی کے خلاف اشتعال انگیزبیان بازی پر درج ایف آئی آر کی بی جے پی نے کی مذمت ، منگلور میں کیا احتجاج

منگلور: 14 جولائی 2024: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راہول گاندھی کے بارے میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز ریمارکس کے لئے ایم ایل اے بھرتھ شیٹی کے خلاف درج ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے یہاں کے علاقے کاوور میں احتجاج کیا۔ بی جے پی نے کانگریس حکومت پر ایم ایل اے کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کا الزام لگایا ہے۔ احتجاج میں کئی لیڈروں نے حصہ لیا، جن میں اپوزیشن لیڈر آر اشوکا، ایم پی برجیش چوٹا وغیرہ شامل ہیں۔

آر اشوکا نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ پولیس کا غلط استعمال کرکے "بی جے پی ایم ایل ایز کے حوصلے پست کرنے" کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بی جے پی کے قانون سازوں کو دھمکانے کی کانگریس کی حکمت عملی کا حصہ ہے اور پولیس پر کانگریس کا ساتھ دینے کا الزام لگایا اور اسے "شرمناک" قرار دیا۔

اشوکا نے مزید الزام لگایا کہ کانگریس نےان لوگوں کو پارلیمنٹ کی نشست دی ہے جنہوں نے نریندر مودی کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس بار بار اپنی "ہندو مخالف پالیسیوں" کو ظاہر کرتی ہے۔

ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اشوکا نے دعویٰ کیا کہ اس سے پہلے بی جے پی کے تیس سے زیادہ کارکن مارے گئے تھے اور لوگوں نے کانگریس کو سبق سکھایا تھا۔ انہوں نے کانگریس پر اقتدار میں آنے کے فوراً بعد "اکثریتی برادری کے ساتھ امتیازی سلوک" کرنے کا الزام لگایا۔

Share this post

Loading...