بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ ہے : سدارامیا نے کہا ، بی جے پی حقائق سے توجہ ہٹانے کی کررہی ہے کوشش

بنگلورو 6 مارچ  2023(فکروخبرنیوز) بی جے پی کے زیر اقتدار بسواراج بومئی کے خلاف سدارامیا نے جھوٹ کا کارخانہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسنیکس اور کافی پرسال 14-2013 اور سال 18-2017 کے دوران 200 کروڑ روپئے خرچ کرنے کی بات کہی جارہی جارہی ہے جبکہ اس پر اصل خرچ بمشکل 3.26 کروڑ روپئے ہے۔

سدارامیا نے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے اس اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کے لیے جس میں بی جے پی کے ممبر اسمبلی چنناگیری ویروپکشپا مڈل کے بیٹے پرشانت مڈل کو لوک آیکت پولیس نے 40 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور اس کے بعد سے زائد رقم ضبط کی گئی۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی نے تفصیلات جاری کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ جھوٹ کی فیکٹری ہے

حالانکہ حکمراں بی جے پی اس بات سے پوری طرح واقف ہے لیکن وہ یہ الزام لگا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ 200 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا چیف منسٹر افسران کو مجرمانہ شکایت درج کرنے کی ہدایت دیتے ہیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو یہ ظاہر ہے کہ بی جے پی جھوٹ کی بہت بڑی سازش کر رہی ہے۔

بی جے پی کے اس الزام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا سی اے جی رپورٹ میں کہیں بھی یہ دعویٰ نہیں کیا گیا ہے کہ کانگریس کے دور میں بدعنوانی ہوئی تھی۔ سی اے جی کی رپورٹ میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ کھاتوں میں تضاد تھا۔

Share this post

Loading...