ان باتوں کا اظہار بنگلور سے آئے ہوئے جے ڈی ایس ریاستی لیڈر جناب عبدالعظیم نے کیا ۔ آج صبح بھٹکل نیوز دفتر میں جے ڈی ایس کارکنوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں شمالی کنیرا کے جے ایس کے اُمیدوار کی حیثیت سے حال ہی میں جے ڈی ایس میں شامل ہونے والے سابق بی جے پی لیڈر شیوانند نائک کو ٹکٹ دی جائے گی ۔ عوامی مقبولیت کے پیشِ نظر اور ان کے ماضی کے سیاسی دور کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ جیت کر لوگوں کی امیدوں پر کھرے اتریں گے ۔ واضح رہے کہ اس میٹنگ کا آغاز عظام صدیقہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ استقبالیہ کلمات جے ڈی ایس کے مقامی صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے حاضرین کا استقبال کیا ۔
Share this post
