بنگلورو 16/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) کانگریس کے دورِ حکومت میں ٹیپو جینتی منانے کے فیصلہ کے بعد پیش آئے پرتشدد واقعات کے 100معاملات کو ریاستی حکومت ختم کرنے کی کوشش میں ہے۔ ذرائع کے مطابق اکثر واقعات کا تعلق ان معاملات سے ہے جو اقلیتی اور اکثریتی طبقہ کے درمیان سال 2015سے 2018کے درمیان ٹیپو جینتی منانے کے دوران پیش آئے تھے۔ بی ایس ایڈوروپا کی قیادت میں جیسے ہی ریاستی حکومت آئی انہو ں نے ٹیپو جینتی منانے کے فیصلہ کو ہی کالعدم قرار دیا لیکن فیصلہ بدلنے کے بعد اب سو معاملات کو ختم کرنے کے سلسلہ میں غوروخوض ہورہا ہے جس پر فیصلہ جلد ممکن ہے۔ کہا جارہا ہے کہ بی جے پی لیجسٹرار کے جی بوپیا نے ایڈی یوروپا کو ایک خظ لکھ کر درخواست کی تھی کہ ٹیپو جینتی منانے کے دوران بے گناہ لوگوں کے خلاف درج معاملات ختم کیے جائیں۔
Share this post
