بیندور ایم ایل اے گوپال پجاری نے لگایا الزام
کنداپور 02؍ منئی 2018(فکروخبر نیوز) کانگریس کی جانب سے دس فیصد ترقیاتی کام کیے جانے کی بات پر بیندور ایم ایل اے گوپال پجاری نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ترقیاتی کام کا مطلب ہی نہیں جانتی ۔ انہو ں نے بیندور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوکمار کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے ترقیاتی کام گناتے ہوئے بی جے پی سے سوال پوچھا کہ مرا سوامی ، کنڑا کدو ، موواڈی ، بڈا کیرے اور بھگواڑی کے پل کس کے دورِ اقتدار میں بنے ؟ گنگولی ، سیوال ، کوڈیری پورٹ کے لیے 102کروڑ اور ورائی کے لیے 300 کروڑ روپئے کس نے ریلیز کیے ؟ کیا یہ ترقیاتی کام نہیں ہے؟ انہوں نے یہ بھی خلاصہ کیا کہ دو ہزار کروڑ ترقیاتی کام پر خرچ کیے ہیں ؟ بی جے پی امیدوار نے الزام لگایا ہے کہ بیندور میں ترقیاتی کام ہوئے ہی نہیں ہے۔ اس سے قبل لکشمن نارائن ان کی پارٹی کے ایم ایل اے تھے ، ایڈی یوروپا ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے ، اور ان کا بیٹا ممبر پارلیمنٹ تھا ، کیوں ان کے دور ترقیاتی کام نہیں ہوئے ؟ شیرور میں ایک ترقیاتی کام چل رہا ہے۔ اسی شہر کو آسکر فرنانڈیز نے گود لیا تھا اور اس سے ایڈی یوروپا بھی گود لے چکے ہیں ۔ آپ جاکر دیکھیں کس کے دور میں کتنا ترقیاتی کام ہوا ہے؟
انہو ں نے بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ووٹ کے لیے ہے۔ بی جے پی کے دور میں ہم نے کوئی مندر تعمیر نہیں کیا ، کانگریس نے تعمیر شدہ مندر کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کرائی ہیں۔ اپنے حلقہ کی نمائندگی کرنے لگے ممبر پارلیمنٹ اور اس کے والد جو نو سال تک ایم پی رہ چکے ہیں وہ کتنی مرتبہ بیندور آئے ۔ ، وہ ان چند سالوں میں دس مرتبہ بھی بیندور نہیں آئے۔ بیندور کے پل کا وعدہ بھی انہوں نے پورا نہیں کیا ۔اس کے علاوہ کانگریس کے ترقیاتی کام کو لے کر بی جے پی پر پلٹ وار کیے۔ اس موقع پر کئی مقامی سینئر کانگریسی لیڈران بھی موجود تھے۔
Share this post
