منگلورو: یکم مئی 2023 (فکروخبرنیوز) بی جے پی عوام کے جذبات سے کھیل کر اور پولرائزیشن کی سیاست کے ذریعہ اقتدار میں آئی ہے۔ یہ بات کہہ کر کانگریس لیڈر پدما راج نے بی جے پی پر بڑا حملہ بول دیا ہے۔
انہوں نے منگلورو جنوبی کانگریس کے امیدوار جے آر لوبو اور منگلورو کے لیے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ لانے میں ان کی کوششوں کی ستائش کی اور ساتھ ہی منگلورو کے تعلیمی مرکز میں بے روزگاری کے مسئلے کا بھی حوالہ دیا اور سوال کیا کہ کیا اس سلسلے میں بی جے پی کی طرف سے کوئی کوششیں کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے عوام سے کئے گئے اپنے بیشتر وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے۔
Share this post
