بی جے پی کارکن گووند نائک اور کرشنا نائک کو ملی ضمانت

پولیس کے مطابق ان میں سے چار افراد ڈکیتی معاملہ کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھے اور باقی دو دافرادبھٹکل بلدیہ عمارت پتھراؤکے الزام میں ملوث تھے۔یاد رہے کہ شہری بلدیہ عمارت کی دکانوں کو خالی کرائے جانے کے معاملہ میں رام چندرا نائک نے خود سوزی کی تھی اور دو دن بعد اسپتال میں اس کی موت واقع ہوگئی تھی جس کے بعد اس معاملہ نے طول پکڑ لیا تھا ۔ معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد کئی لوگ بلدیہ کی عمارت کے باہر جمع ہوگئے تھے اور پتھراؤ کرتے ہوئے بلدیہ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا یا تھا جس کے خلاف بلدیہ کی جانب سے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لیا تھا ۔ 

Share this post

Loading...