بتایاجا رہا ہے کہ وہ بھی گھر سے کچھ ہی دور کے فاصلہ پر زہر پینے کے بعد بے ہوش پڑا ہوا تھا، اسے بھی منگلور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ، بتایا جا رہا ہے کہ سدھاکر نے دو بچوں کے سامنے اپنی بیوی پر حملہ کیا تھا لیکن حملہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے ،ادور پولس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر لیا ہے ،پولس اس معاملہ کی تہ تک پہونچنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
ایک سال سے مطلوبہ ملزم پولس حراست میں
منگلور :13؍نومبر (فکروخبر نیوز)منگلور پولس کی جانب سے ایک سال قبل اقدامِ قتل معاملہ میں مفرور ملزم کو گرفتار کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ، ملزم کی شناخت عبدالسلیم عر ف سلیم عباس کی حیثیت سے کر لی ہے ،اس پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے ایک سال قبل گرودتھ نائیک نامی ایک رکشہ ڈرائیورکے قتل کی ناکام کوشش کی تھی ، جب کہ اس معاملہ میں ملوث دیگر چار افراد ابھی تک فرار ہیں ، بتایا جا رہا ہے کہ ایک سال قبل 26 ستمبر 2015 کو ملزمین دو بائیک پر سوار آئے اور کے ایم سی اسپتال کے باہر اپنی رکشہ کھڑے کیے ہوئے گرودتھ پر جان لیوا حملہ کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے ، اس سلسلہ میں منگلور جنوبی پولس تھانہ میں شکایت درج کی گئی تھی ۔
Share this post
