بس کی کھڑکی سے دیڑھ لاکھ کا ’’کالا دھن‘‘پھینکا گیا:عوام خوش

بہر حال حکومت کی گرفت سے چھٹکارا پا نے کے لو گ ہر طرح کے منصوبے اپنا تے ہو ئے اس پر عمل کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ،اسی قسم کی پریشانی میں گرفتار ایک شخص نے اپنے دامن کو ان نو ٹوں سے خالی کر نے کے لئے ایک نئی راہ اپنا تے ہو ئے لو گوں کی خوشیاں بھی وصول کی ہیں ،20؍ نومبر اتوار کے روز کابا روڈ کے کمبا لا بیٹو برج کے قریب والی سڑک پر کافی دور تک بس کے ذریعہ پانچ سو اور ہزار روپیہ کے نوٹ پھینکے گئے ہیں ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور کے قریب والی نشست پر سوار ایک شخص نے پھینکے تھے ،بتا یا جا تا ہے کہ تقریبا 100 میٹرس تک یہ نوٹ پڑے ہو ئے تھے ،مقامی لو گوں کی نظر جب سڑک پر پڑے ان نو ٹوں پر پڑی تو سب کے رال ٹپکنے لگے اور سب اسی کی طرف لپک پڑے ،اوسطا سڑک پر سے گذرنے والے ہر ایک حصہ میں 5000 روپئے آئے ،تقریبا 1.5لاکھ روپیہ سڑک پر بہا یا گیا ،لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ وہ کون شخص ہے جس نے یہ راہ اختیار کی ،پو لیس کوجب اس کا علم ہو ا تو پولیس نے اس جگہ پہنچ وہاں مو جود لو گوں سے پوچھ تاچھ شروع کی ،وہاں پر کچھ نو جوان پائے گئے جو کمبا لا بیٹو پل کے قریب نو ٹوں کو تلاش کر رہے تھے کہ کو ئی نوٹ ان کے بھی حصہ میں آجائے ،لڑکوں نے پو لیس کو اعتماد دلاتے ہو ئے کہا کہ واقعی سچ مچ پانچ سو اور ہزار کے نوٹ بس کے ذریعہ سڑک پر پھینکے گئے تھے ،جس کو لوگوں نے اپنے اپنے دامن میں سمیٹ لیا ،لیکن جب تک پو لیس اس مقام پر پہنچتے سب راہ گیر اپنے جیب میں اس کی بھر تی کر تے ہو ئے وہاں سے نکل چکے تھے ،پولیس نے اس سلسلہ میں چھان بین شروع کر دی ہے ۔

Share this post

Loading...