بنگلور 07 جنوری 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) کرناٹک کی حکومت نے پڑوسی ریاست کیرالہ میں برڈ فلو (H5N8) پھیلنے کے تناظر میں تمام اضلاع کو 'ہائی الرٹ' اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ہدایات جاری کیے ہیں۔ وزیرمویشی پربھو چوہان نے کہا کہ ابھی تک ریاست میں برڈ فلو کا کوئی معاملہ سامنا نہیں آیا ہے لیکن حکام کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کیرلا سے متصل ضلع جنوبی کنیرا، کورگ، میسورو اور چامراج نگر اضلاع میں محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنرز (ڈی سی) کے ساتھ ضلعی سطح پر امراض کنٹرول کمیٹی کے اجلاس منعقد کرکے حفاظتی اقدامات کریں۔ وزیر کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کیرالہ سے پولٹری اور اس کی مصنوعات کی نقل و حمل پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں روزانہ رپورٹیں ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری بیماریوں کی تشخیصی لیبارٹری کے دفتر میں پیش کریں۔ برڈ فلو کی اطلاعات کیرالہ کے الاپوزا اور کوٹئیم اضلاع کے کچھ حصوں میں موصول ہوئی ہیں۔
Share this post
