اطلاع کے مطابق بھٹکل سے بیندور کی جانب جانے والی ٹیمپو 407مسافروں کو لے کر بیندور کے قریب واقع راگھویندرا مندر اہم شاہراہ سے گذر رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہوکر پلٹ گئی ہے ۔ اس حادثے سے ایک مسافر کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے جبکہ چار مسافر شدید زخمی حالت میں بیندور کے سرکاری اسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔ بعض مسافروں کو ہلکی چوٹیں پہنچنے کی بھی اطلاع ہے ۔
Share this post
