بیمار ماں کی تکلیف دیکھی نہیں گئی ،موبائل ٹاور سے چھلانگ لگاکر سترہ سالہ بیٹے نے کی خودکشی

دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی ماں کی بیماری کو لے کر فکر مند رہتا تھا ،اور اسی پریشانی کے عالم میں اس نے اپنے علاقہ کے ایک موبائیل ٹاور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ،کہتے ہیں کہ بدھ کی رات اس نے گھر والوں کے ساتھ کھانا کھایا اور گھر سے نکل پڑا ،جب رات دیر تک وہ گھر نہیں لوٹا تو گھر والے اس کی تلاش کے لئے نکل پڑے ،گھر سے تھوڑی ہی دور جب وہ موبائیل ٹاور کے قریب پہونچے تو وہ خون سے لت پت گرا ہوا تھا ،گھر والوں نے اسے فوری طور پر قریبی ایک اسپتال میں پہونچایاگیا، وہاں سے پھر شہری اسپتال لے جایا گیا لیکن تب تک وہ اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔

Share this post

Loading...