بیمار باپ نے کرلی خودکشی

موگا ویر ا کو رفعِ حاجت میں تکلیف ہونے کی وجہ سے کئی دنوں سے تکلیف برداشت کررہا تھا اور علاج و معالجہ کے باوجود صحت یا ب نہ ہونے کی وجہ سے 18نومبر کو اسپتال سے اچانک لاپتہ ہوگیا۔ گھر والوں کی جانب سے چھان بین کرنے کے باوجود کرشناہنوز لاپتہ تھا۔ کل صبح ہیماڈی کے ایک جنتا پرائمری اسکول میں اس کی لاش ملی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے زہر کھاکر خودکشی کرلینے کی بات کہی گئی ۔ نعش کو گھر لانے کے بعد بیٹا سکیش باپ کے موت سے دلبرداشتہ قریبی کنویں میں کود کرخودکشی کرلی ،بتایا جارہا ہے کہ سکیش ذہنی طور پر معذور تھا۔ کنداپور پولس تھانے میں شکایت درج کرلی گئی ہے۔

unnamed13

کالج طلباء کی عریاں تصاویر نکال کر پچاس ہزار کا مطالبہ 
شرپسندوں نے اغوا کرنے کے بعد جبراً برہنہ تصویر کشی کی تھی

 اُلال 20دسمبر (فکروخبرنیوز )دو مخالف قوم سے تعلق رکھنے والے کالج خاتون طالبہ اور طالبِ علم کو کچھ شرپسندوں کی جانب سے اغوا کرلئے جانے اور جبراً ان کی قابلِ اعتراض برہنہ تصاویر اور ویڈیو کشی کرنے کے بعددھمکی دیتے ہوئے پچاس ہزار روپئے مطالبہ رکھنے کی واردات کل یہاں شہر میں پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق دیرل کٹے کے ایک نجی کالج میں تعلیم حاصل کررہے کیرلا سے تعلق رکھنے والی طالبہ اور بہار سے تعلق رکھنے والے ایک طالبِ علم کو بدھ کی رات چھ افراد پر مشتمل ایک گروہ انہیں کے کار میں ان کو اغوا کرتے ہوئے شہر کے انجان علاقے میں لے گیا، اور ہتھیار کے زور پر دونوں کو عریاں تصاویر نکالی اور کہا کہ اگرپچاس ہزار روپیوں کا مطالبہ پورا نہیں کیاگیا تو ویڈیو اور تصاویر سوشیل ویب سائٹس میں ڈاؤن لوڈ کی جائیں گی۔طالب علم نے اپنے اے ٹی ایم سے 7ہزا ر روپئے اغواکاروں کودے دیا اور جمعرات کی صبح اغواکاروں نے بقیہ رقم لانے کے وعدے سے دونوں کو رہا کردیا ۔حادثے سے پریشان طلبہ پولس تھانے پہنچ کر شکایت درج کرائی اور پولس کی رہنمائی کے مطابق بقیہ رقم لوٹانے کی غرض سے اغواکاروں کی جانب سے دئے گئے نمبر پر رابطہ کرکے موقع واردات پر پہنچے تو اغوا کار موقع واردات سے فرار ہوگئے تھے۔ کوناجے پولس تھانے میں مقدمہ درج ہے پولس تحقیقات کررہی ہے ۔

Share this post

Loading...