عدالت عظمی نے دونوں ڈاکٹروں سے کہا کہ آپ نے ڈاکٹر ہونے کے باوجود پولیس کے کہنے پر رپورٹ لکھی، یہ آپ نے اپنے پیشے کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ خیال رہے کہ بھگورا کو نچلی عدالت نے بری کر دیا تھا، لیکن ہائی کورٹ نے اسے مجرم قرار دیا تھا۔ بھگورا نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے کی مانگ کی تھی۔واضح رہے کہ احمد آباد سے 250 کلومیٹر دور دیوگڑھ -باریا گاؤں میں 3 مارچ 2002کو 19 سالہ بلقیس بانو کی اجتماعی آبروریزی کی گئی تھی، اس وقت وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی۔ فسادات کے دوران گاؤں پر حملے میں اس کے خاندان کے 14 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا جس میں تین دن کے بچے بھی شامل تھے۔
Share this post
