بلی کو بچانے کی کوشش میں 12سالہ لڑکا کنویں میں گرکر جان دے بیٹھا(مزید ساحلی خبریں)

جب گھر میں لڑکا نظر نہیں آیا تو گھر والے اس کی تلاش کرنے لگے ، اور کچھ دیر بعد کنویں کے قریب اس کے جوتے دیکھ کر کنویں میں جھانکا تو اس کی لاش کنویں میں تیر رہی تھی ، بتایاجارہاہے کہ آدرش کلاس کا نمایاں طالب علم تھا، اور اسکول کے سالانہ اجلاس کی تیاری کررہا تھا، اس کی موت کی وجہ سے اسکول کا سالانہ اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ تین سال قبل اس کا ایک بھائی سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


دکشن کنڑاانتظامیہ نے متالک کے خلاف درج کیس ڈراپ کرنے کے فیصلہ کی مخالفت کردی 

منگلور 31دسمبر (فکروخبرنیوز ) دکشن کنڑا ضلع انتظامیہ نے متالک کے خلاف در کیس ڈراپ کرنے کے فیصلہ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو خط لکھا ہے ، دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر اے بی ابراہیم نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ،ایس کے پٹنایک کے نام خط لکھتے ہوئے اس فیصلے کی مخالفت کردی اور تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کردی ، انہوں نے اس بات کا بھی خط میں تذکرہ کیا کہ رام سینا کے چیف اور ان کے کارکن غنڈہ گردی میں ملوث ہیں، اور ساتھ ہی پب پر نوجوانوں پر حملہ کرنے کی خبر عام ہے ، اور پرمود کی زہر افشانی سے پر امن ماحول میں کئی دفعہ آگ لگی ہے ۔ اس خط میں متالک پر اُترکنڑا ضلع میں ہمیشہ کے لئے پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔ 


برقی تار کا بجلی جھٹکا: لار ی پر لدی گھانس پوس جل کر خاک

بیلتنگڈی 31دسمبر (فکروخبرنیوز ) اہم شاہراہ پر ایک دوسرے کو جوڑنے والی برقی تارکا جھٹکا لگنے سے اہم شاہراہ سے گذر رہی ٹیمپو پر لدی گھانس پوس میں آگ لگنے کی واردات پیش آئی ہے ۔ یہ واردات بیلتنگڈی کے کلو گڈے میں پیش آئی ۔ آگ کو لگتے دیکھ مقامی لوگوں نے ڈرائیور کو اطلاع کی اور پھر لاری اچانک روک کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔ اطلاع پاکر فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔


منگلور : پولس کمشنر مروگن کا تبادلہ: ایم چندرشیکر نے عہدہ سنبھال لیا 

منگلور 31دسمبر (فکروخبرنیوز ) منگلور سٹی پولس کمشنر ایس مروگن کا تبادلہ کردیا گیا ہے اب ان کی جگہ پر چندرشیکھر عہدہ سنبھالیں گے، چندرا شیکھر بنگلور میں کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر ہیں، واضح رہے کہ مروگن نے یکم جنوری 2015کو یہ عہدہ سنبھالا تھا، ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ کمشنر مروگن صاحب کا تبادلہ کہاں کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ مروگن کے تبادلے کا مطالبہ کچھ تنظیموں کی جانب سے اُس وقت کیا گیا جب موڈبدری میں پرشانت پجاری نامی ایک ہندو تنظیم کے لیڈر کا قتل کیا گیا تھا۔ 

Share this post

Loading...