منگلورو 04؍ جنوری 2018(فکروخبر نیوز) یہاں تھوکوٹو کے قریب واقع ایک کینٹین کے مالک کی جانب سے بل ادائیگی کا مطالبہ کرنے پر کینٹین کو ہی آگ لگادینے کا شرمناک واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔ پولیس تھانہ میں درج شکایت کے مطابق ملزم کی شناخت رؤوف اور اس کے دیگر ساتھیو ں کی حیثیت سے کرلی گئیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کینٹین میں داخل ہوا اور کچھ کھانے آرڈر کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد انہیں کھانا فراہم کیا گیا ۔ جب مالک کی جانب سے بل ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تو انہوں نے دینے سے انکار کردیا اور کینٹین کو نذرِ آتش کردیا۔ الال پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
Share this post
