بلال کھنڈ (گلمی ) نامعلوم شرپسندوں نے آٹو رکشہ کو نذرآتش کردیا(مزید ساحلی خبریں )


سمندر کنارے بیٹھا انجینئر سمندر کی لہروں کی نذر: ڈوب کر ہلاک

اُڈپی 31جنوری (فکروخبرنیوز) یہاں کے ایس ٹی میری نامی ساحلِ سمندر کے ایک چٹان پر بیٹھا نوجوان لہروں کی زد میں آکر ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ، مہلوک انجینئر کی شناخت وویکانندا نارائنا سوامی (26) مقیم پانڈیچری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، وہ بنگلور کے وپرو سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت کررہا تھا ، وویکانندا اپنے چار دوستوں کے ساتھ اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے لئے آیا تھا، شادی کے دوسرے دن وہ اور اس کا دوست من کنٹن ساحل سمندر کی سیر کے لئے نکلے اور ایک چٹان پر بیٹھ گئے اس بیچ ایک زور دار لہر آئی اور وویکاننداور منکنٹن لہر کی زد میں آکر سمندر میں کھنچے چلے گئے، منی کنٹن تیرنا جانتا تھا تو لہروں سے جوجھتے ہوئے وویکانندا کو بچانے کی کوشش کی مگر وویک لہروں کی زد میں رہا، اس کی تلاش جاری ہے ، ملپے پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

Share this post

Loading...