مگر ادھر کچھ دن قبل عوام کو اطلاع کئے بغیر اچانک یہ دکان پرانے بس اڈے کے قریب واقع بلدیہ کی عمارت میں منتقل کی گئی جس کی وجہ سے عام عوام کو راشن حاصل کرنے کے لیے پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ اسی لیے آج شہر کے سماجی کارکن جناب ملا فیاض ، مسعود شینگیری ، خواجہ سلامتی ، مختوم ،وسیم اور دیگر حضرات کی جانب سے انتظامیہ کے نام ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس حکومتی راشن کی دکان کو پرانی جگہ دامودی کامپلیکس میں منتقل کیا جائے تاکہ عام عوام سہولت کے ساتھ سرکاری سہولت والے راشن حاصل کرسکیں۔
Share this post
