اس حادثہ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ٹینکر ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے ہیں جن کو سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم جاری ہے ۔اس حادثہ کے منظرعام پر آنے کے بعد ڈیزل رسنے کے خوف سے کوئی بھی سواری آگے نہیں بڑھ رہی تھی جس کی وجہ سے ٹرافک نظام متأثر رہا۔حادثہ کی خبر پاکر آس پاس کے لوگ بھی بھاری تعداد میں جمع ہوگئے ۔ راستے پر ٹرافک جام اور دور تک لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے سے فائر بریگیڈ عملہ کو جائے واردات پر پہنچے میں دیر ہوگئی ۔ قریب دیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ بیلتنگڈی اور بنٹوال کا پولیس عملہ بھی جائے ورادات پہنچا اس کے ساتھ ساتھ میسکام کے ذمہ داران بھی جائے حادثہ پر پہنچے اور بجلی منقطع کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے میں فائربریگیڈ عملہ کے لیے اپنا تعاون دیا۔
Share this post
