ان دونوں کو سٹی کرائم برانچ پولس کے حوالہ کیا گیا ہے ،پیر کی صبح ان افراد نے مدرسہ سے لوٹ رہے 11سالہ لڑکے پر حملہ کر اسے زخمی کر دیا تھا، جو کہ اس وقت کناچور کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہے ،اس واقعہ کے بعد علاقہ میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے ،اسی وجہ سے منجناڈی اور منگوگولی میں دکانیں ا ور ادارے بھی بند رہے
41دن بعد لاپتہ عورت کی بری حالت میں لاش بر آمد کی گئی
پینّور:15؍نومبر(فکروخبرنیوز)دیڑھ مہینہ سے لاپتہ چل رہی عورت کی لاش پینو ر علاقہ کی ندی سے بر آمد کئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ،لاش کی شناخت پینور کے رہنے والے سریش کی بیوی ودیا کی حیثیت سے کی گئی ہے، بتایا جارہا ہے کہ3اکتوبر اپنی بچی کو اسکول سے لینے نکلی ودیا اس دن کے بعد سے واپس گھر نہیں پہنچی ،پیننور پولس تھانہ میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی تھی ،تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے ودیا کے والدکا کہناتھا کہ سسرال والوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر ودیا پریشانی میں گھر چھوڑکہیں چلی گئی ،لاش کی جانکاری کی ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی ، گھر والوں کی جانب سے لاش کی شناخت کئے جانے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پریارم اسپتال منتقل کیا گیا
راستہ پر ملے 380گرام سونے کے زیورات مالک کولوٹانے والا ایماندار شخص حمید
بنٹوال :15؍نومبر(فکروخبرنیوز)ایک شخص نے راستہ پر ملے 380 گرام سونے کے زیورات اس کے مالک کو لوٹا کر ایمانداری کی ایک مثال قائم کردی ہے ،تفصیلات کے مطابق بلتھلا نیرو پڈئے، نامی علاقہ سے تعلق رکھنے والے حمید نامی شخص کو راہ چلتے ہوئے ایک تھیلا ملا ،جس میں 380گرام کے سونے کے زیورات تھے ،اب اس کی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ ان زیورات کو اس کے اصل مالک تک کیسے پہونچائے ،آخر کار وہ زیورات کی تھیلی لے کر گرام پنچایت ممبر شو کمار کے پاس پہنچا کہ وہ ان زیورات کو اس کے اصل مالک تک پہنچانے میں اس کا تعاون کرے ، اور دونوں نے اس تھیلے کو بنٹوال پولس کے حوالہ کر دیا،کچھ ہی دیر میں نرسمہا نامی شخص مقیم پنیمنگلور پولس تھانہ میں گمشدہ زیورات کی رپورٹ درج کرانے پہنچا ، اور زیورات کی تفصیلات پولس کو دی ،پولس کو جب پورا اطمینان ہو گیا کہ یہ زیورا واقعی اسی کے ہیں ،تو حمید اور شوکمار کو بلا کر ان کی موجودگی میں اس تھیلے کو نرسمہا کے حوالہ کر دیا ، اس موقع پر بنٹوال ڈی وائی ایس پی رویش سی آر ،بنٹوال ٹاون پولس انسپکٹر ننداکماراور دیگر سینئر پولس افسران موجود تھے ،حمید کی ایمانداری اور ایک گرام پنچایت ممبر ہونے کے ناطے شو کمار کے اس عمل کو عوام کی جانب سے خوب سراہا گیا ۔
Share this post
