گیس ٹینکر الٹ گئی،مگر پولیس اور فائیر بریگڈ کی فوری کاروائی سے صورتحال قابو میں
کا سر گو ڈ۔/11اکتوبر ۔(فکروخبر نیوز)مینگلورسے کنورجاتے ہوئے نیشنل ہاوئے پر(LPG)گیس ٹینکر الٹ گئی ،فکرو خبر کے مطابق یہ حادثہ 10؍ اکتو بر ،پیرکے روز مینگلور سے کنور جاتے ہو ئے چیرواتھر کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کی بنا پرٹینکر پر سے ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہو گیا ،خطرہ کو بھانپتے ہو ئے مقامی لو گوں نے پو لیس اور فائیر بریگڈ کو فوری اطلاع دی ،جس کی بنا پرفائیر بریگڈ اور پولیس کے عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری تدابیر اور اقدامات کر تے ہو ئے اس معاملہ کو بڑے حادثہ میں تبدیل ہو نے سے بچا لیا،اور فوری طور پر اقدامات کے نتیجہ میں ٹینکر کے اندر موجود گیس محفوظ رہی ،جس کو بعدمیں دوسرے ٹینکر کے ذریعہ وہاں سے منتقل کیا گیا ،واضح رہے کہ اس حادثہ کی بنا پر ٹرافک نظام اور لو گوں کی آمدو رفت کو چند وقفوں کے لئے معطل کر دیا گیا تھا ۔
موٹر بائیک اور موبائیل چوری معاملہ میں مطلوب دو افراد پو لیس حرات میں
مینگلور۔/11اکتو بر۔(فکروخبرنیوز)سورتکل پو لیس کے تعاون سے کئی ساری چوری کی واردات میں مطلوب دو اشخاص کو گرفتار کر نے میں مینگلور پولیس کامیاب ہو گئی ہے،فکرو خبر کے مطا بق مدھیا کے ساکن سندیپ(23) نے 09؍ اکتو بر کو NITK کے کیمپس میں ایک عورت کا موبائیل لوٹ کر فرار ہو گیا تھا ،جس کی بنا پر پولیس اس کی تلاش میں تھی ،آخر کارسورتکل پولیس کی مدد سے آج مینگلور میں اس کو گرفتار کیا گیا ہے ،پو لیس نے اس سے ایک مو بائیل فون بھی ضبط کیا ہے جس کی قیمت قریب 14000بتا ئی جا رہی ہے ۔چوری کے ایک دوسرے معاملہ میں پولیس کی اسی ٹیم نے کٹی پلا علاقہ سے تعلق رکھنے والے حمزہ نامی ایک پروفیشنل اور پیشہ ورچور کو گرفتار کیا ہے ،جس کے بارے میں بتا یا جارہا ہے کہ وہ اس سے قبل کئی ساری چوری کی واردات میں پولیس کو چقمہ دے کر فرار ہو گیا تھا ،واضح رہے کہ اس کے پاس سے چوری کی ہو ئی تین مو ٹر بائیک بھی ضبط کی گئی ہیں۔
Share this post
