اپنے رشتہ دار کی تیمار دای کے لئے پہنچے شخص کی اسکوٹر پارکنگ سے غائب

 

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے چور کی تصویر کو انٹر نیٹ پر کیا وائرل 

منگلور۔29/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) کو ناجے ایس ہیگڈے اسپتال کی پارکنگ میں پارک کی ہو ئی ہو نڈا ایکٹیوا اسکو ٹر کے چوری ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،واردات اسپتال کے سی سی ٹی فوٹیج میں محفوظ ہوگئی جس کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔،مو صولہ اطلاعات کے مطابق بال کرشنا اپنے کسی عزیز رشتہ دار سے ملنے کی غرض سے ایس ہیگڈے اسپتال پہنچا ،جہاں وہ پارکنگ میں اپنی گاڑی کو پارک کئے رشتہ دار سے ملنے کے لئے چلا گیا ، ملاقات کے بعد جب وہ واپس اپنے گھر لوٹنے کے لئے پارکنگ پہنچا تو اس کی گاڑی غائب تھی ،سیکورٹی گارڈ اور دیگر لو گوں کی مدد سے کافی تلاش کے باوجود پارکنگ میں گاڑی نظر نہ آنے پر بال کرشنا نے الال پولیس تھانہ میں شکایت درج کر ائی ،جس پر الال پولیس نے فوارا موقع پر پہنچ کر اسپتال کے سی سی ٹی فوٹیج کو چیک کی ،تو معلوم ہوا کہ ایک نوجوان لڑ کا بائیک کی چوری کر تے ہو ئے فرار ہو گیا ،پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج میں قید لڑ کے کی تصویر کو لے کر تحقیقات کر تے ہو ئے اس کو سوشل میڈیا پر وائرل کر تے ہو ئے اس کے خلاف شکایت درج کر نے کے بعد ملزم کی تلاش میں ہے ،تحققیقات جا ری ہے ۔

Share this post

Loading...