بائک اور بس کے آپسی تصادم میں بائک سوار زندہ جل کر ہلاک

کولار 26؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) بنگار پیٹ کے مضافاتی علاقہ میں آج صبح پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں بائک سوار کے زندہ جلنے کی واردات پیش آئی۔ یہ حادثہ آج صبح ساڑھے سات بجے پیش آیا۔ مہلوک کی شناخت نیراج (20) مقیم وویکانندا نگر ، بنگارپیٹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنے دوست کے ساتھ صبح سویرے اہم شاہراہ سے گذر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آرہی بس سے بائک کا تصادم ہوگیا۔ جیسے ہی حادثہ پیش آیا بائک کی ٹینک پھٹ گئی اور نیرج کی منٹوں میں موت واقع ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ پچھلی سیٹ پر سوار لڑکے کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں ۔ڈھائی لاکھ مالیت والی ایماہا آر ون بائک پوری جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔ بنگار پیٹ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

Share this post

Loading...