بائک چوری کے الزام میں تین افرادگرفتار ، پندرہ بائک ضبط

 

منگلورو 15؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) موٹر بائک چوری کرنے کے الزام میں الال پولیس نے تین چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے پندرہ بائک ضبط کرلی ہے جن کی قیمت بیس لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت شاہر (23) مقیم منجیشورا ، محمد عادل (26) مقیم اپلا اور عبدالمنور (21)مقیم کاسرگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ انہوں نے مختلف علاقوں سے یہ بائک چوری کیے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ چھ بائک منگلور ساؤتھ پولیس تھانہ حدود سے ، دو بائک منگلورو نورتھ پولیس تھانہ حدود سے ، دو بائک اروا پولیس تھانہ حدود سے ، ایک بائک منگلورو مغربی پولیس تھانہ سے اور چار بائک الال پولیس تھانہ حدود سے چوری کیے تھے۔

Share this post

Loading...