بتا یا جا تا ہے کہ دوپہر کے وقت وجے اور ناگراج دونوں بائک پر سوار ہوکر جا رہے تھے ،کنڈلور بازار سے گذرنے کے دوران پیچھے سے آرہی ایک ٹپر لا ری ان سے جا ٹکرا ئی،جس کے نتیجہ میں بائیک کی پچھلی سیٹ پر سورا ناگراج لاری کے پہیوں تلے آنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ،ٹپر لاری ڈرائیور چندرا کے خلاف کندا پور پولیس اسٹیشن میں معا ملہ درج کر لیا گیا ہے ۔
بائیک اور ٹینکر کے مابین خطرناک تصادم ،ایک ہلاک ،ایک زخمی
کاسرگوڈ: 09؍اکتوبر 2017(فکروخبر نیوز) بائیک اور ٹینکر کے مابین پیش آئے تصادم میں کالج کے ایک طالب علم کی موت واقع ہونے اور ایک کے شدید زخمی ہونے کا حادثہ یہاں پدنّکر میں قومی شاہراہ پر پیش آیا ہے ، مہلوک کی شناخت کے وی سجیت کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جبکہ اس حادثہ میں زخمی ہونے والے سودیونامی طالب علم کو زخمی حالت میں فور ی طور پرمنگلور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ،جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ یہ نہرو کالج کا طالب علم ہے ،کہاجارہا ہے کہ حادثہ کے بعد دونوں کو فوری اسپتال لے جا یا گیا جہاں راستہ میں ہی سجیت نے اپنی آخری سانس لی جبکہ ایک اور طالب علم اسپتال میں زندگی اور موت کے بیچ جنگ لڑ رہا ہے ،بیکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے
Share this post
