بائک اور ٹرک کے مابین تصادم ، انجینئرنگ کا طالب علم ہلاک

منگلورو 26؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز ) بائک اور ٹرک کے مابین پیش آئے تصادم میں انجینئرنگ کے طالب علم کی موت واقع ہونے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت تپنا (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان جب ولاچھی پہنچا تو اس کی بائک ٹرک سے جاٹکرائی۔ موقعۂ واردات پر موجود لوگوں نے فوری طور پر اسے اسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔

Share this post

Loading...