تینگن گنڈی مین روڈ پر علی میاں کراس کے قریب دو بائک کے درمیان تصادم : تین افراد زخمی

 

بھٹکل 19؍ ااگست 2018(فکروخبر نیوز) تینگن گنڈی مین روڈ پر مسجد علی میاں کراس کے قریب دو بائک کے درمیان پیش آئے تصادم میں تین افراد کے زخمی ہونے کی واردات آج شام پاؤنے پانچ بجے پیش آئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت نثار (26) مقیم عطار محلہ دھن راج دیواڑیگا (18) دناکر دیواڑیگا (17) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق علی میاں کراس کے قریب دوبائکوں کے آپسی تصادم میں مذکورہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کو مقامی سرکاری اسپتال میں طبی امداد پہنچانے کے بعد انہیں کنداپور منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک کو سرکاری اسپتال میں علاج ومعالجہ کے بعد چھٹی دے گئی ہے۔ بھٹکل مضافاتی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...