بجلی سربراہی میں ہیسکام پوری طرح ناکام (مزید اہم ترین خبریں)

مگر ہیسکام کے ذمہ داروں کو یادداشت پیش کرنے کے بعد اس میں کمی آنے کے بجائے بجلی کی آنکھ مچولی پہلے سے زیادہ جاری ہے اور یہ سلسلہ رکنے کے بجائے مزید عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے ۔ عوام کی جانب سے بڑھتے شکوک وشبہات اور ہیسکام ذمہ داروں پر بڑھ رہے غم وغصہ کی وجہ سے آج مجلس اصلاح وتنظیم کے ذمہ داروں نے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کے بعد بجلی کی کٹوتی نہ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی ۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داروں نے اسسٹنٹ کمشنر سے درخواست کی کہ سحری اور تراویح کے موقع پر مکمل طور پر بجلی فراہم کرتے ہوئے عوام کو لاحق پریشانیوں سے چھٹکارا دلائیں۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری محمد الطاف کھروری نے اس موقع پر جب سوال کیا تووجوہات کے طور پر بجلی کھمبے زمین بوس ہونے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت گرکر بجلی معطل ہونے کی خبر دی گئی ہے لیکن یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ پچھلے کئی روز سے صرف سحری کے اوقات ہی میں بجلی کیوں غائب رہتی ہیں۔ عوام کی جانب سے بجلی کی کٹوتی کے مسئلہ کو لے کئی خدشات سامنے آرہے ہیں۔عوام کا ماننا ہے کہ ہیسکام اور انورٹر کمپنی کے آپسی سمجھوتے کی وجہ سے بجلی کٹوتی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کی گئی یادداشت کے بعد دیکھنا ہے کہ ہیسکام افسران اپنی پرانی روش پر باقی رہتے ہیں یا بجلی کا نظام درست کرکے عوام کو راحت پہنچاتے ہیں ؟؟ 


غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی ناکام کوشش 

منگلور ایرپورٹ پر مسافر دھر لیا گیا 

منگلور 22؍ جون (فکروخبرنیوز) منگلورانٹرنیشنل ایرپورٹ کے کسٹم افسران کی جانب سے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 7.54 لاکھ مالیت کی غیر ملکی کرنسی ضبط کرلیے جانے کی واردات اتوار کے روز شام کو پیش آئی ہے۔ مسافر کی شناخت عبدالقادر مقیم پیرمبلا کاسرگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ملزم کے پاس سے کسٹم افسران نے 18,250 سعودی ریال 1,075 یواے ای درہم 860 کویتی دینار ، 3650 قطر ریال ، 735 عمانی ریال ، 55 بحرین دینار اور 500 یوایس ڈالر ضبط کرلیے ہیں جس کی قیمت 7,54,411 روپئے لگائی گئی ہے۔ مذکورہ مسافر منگلور انٹرنیشل ایرپورٹ سے بذریعہ ایر انڈیا ایکسپریس دبئی کے لیے روانہ ہوتے وقت بغیر کسی دستاویزات کے غیر ملکی کرنسی ہندوستان سے باہر لے جانے کے دوران دھر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


بچوں کے ساتھ ماں کی لاش جلی ہوئی حالت میں برآمد ، خودکشی کا شبہ 

کاسرگوڈ 22؍ جون (فکروخبرنیوز) ماں اور اس کے دو بچوں کی لاش جلی ہوئی حالت میں برآمد ہونے کی سنگین خبر کاسرگوڈ ضلع سے موصول ہوئی ۔ جس کے سلسلہ میں شبہ ہے کہ یہ معاملہ خودکشی کا ہوسکتا ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت سومیا (35) اور اس کے بچے یڈونندا (8) اور دیوانندا(4) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ عورت اور اس کی دو بچوں کی لاشیں جلی ہوئی حالت میں کل شام اس کے میکے سے برآمد ہوئیں ہیں جب کہ ان کے گھر میں ان تینوں کے علاوہ کوئی موجود نہ تھاجس کی وجہ سے شبہ کیا جارہا ہے کہ خاتون نے پہلے اپنے بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس حادثہ کے پیچھے گھریلو پریشانی ہوسکتی ہے۔ مذکورہ خاتون اپنے شوہر کے گھر سے اتوار کی صبح اپنے مائیکے چلی گئی تھی جہاں پر یہ واردات منظر عام پر آئی۔ اطلاع ملتے ہی ضلع کے اعلی پولیس اہلکار وں نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Share this post

Loading...