بجلی کھمبے پرچڑھ کر سرپھرے شرابی کا تماشہ

یہ نشہ میں دھت شہر کی گلیوں کا چکر کاٹ رہا تھا، اور پھر دکانداروں کو پریشان کرنے کے بعد اچانک بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر تماشہ کھڑا کردیا۔ عوام پریشان ہوکر فوری میسکام دفتر میں اس کی اطلاع کردی۔جس کی بنا پر میسکام کو فوری بجلی کٹوتی کرنی پڑی، شرابی ہائی وولٹیج کے وائر پر ہاتھ رکھنے کے باوجود بجلی کے جھٹکے سے دور رہا، پولس اور عوام کی جانب سے لاکھ کوشش کرنے کے باوجود شرابی اپنی ضد پر اڑا رہا اور اپنے انداز میں عوام اور پولس کو برابھلا کہنا شروع کردیا۔ آخر کار عوام نے سیڑھیوں کی مدد سے شرابی کو بجلی کھمبے سے اُتارنے میں کامیاب ہوئے۔معمولی زخمی اس شرابی کو پولس پولس تھانے میں لے جانے کے بعد اُڈپی کے ضلع سرکاری اسپتال میں داخل کردیا۔

 

Share this post

Loading...