عوام پر مہنگائی کی ایک اور مار : اب بجلی کے نرخوں میں ہوا اضافہ

electricity

بنگلورو05؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) ایل پی جی سلنڈر کے بعد پٹرول اور ڈیزل قیمتوں کا بوجھ ابھی ہلکا بھی نہیں ہوا تھا کہ عوام پر بجلی کے اضافہ کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت نے اب بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 35 پیسے کا اضافہ کا اعلان کیا ہے جو یکم اپریل سے نافذ ہوگا۔ اس اضافہ کے ساتھ اب عام آدمی جو ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرتا ہے اسے تقریباً سو روپئے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق میسکام کی جانب سے 5.1 روپئے کے اضافہ کے لیے حکومت سے سفارش کی گئی تھی لیکن حکومت نے فی الحال 35 پیسے فی یونٹ کے اضافہ کو منظوری دی ہے۔

یاد رہے کہ سالِ گذشتہ بھی بجلی کے نرخوں میں تیس پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Share this post

Loading...