بجلی کا تار ٹھیک کرتے ہوئے نوجوان زمین پر گرکر ہلاک(مزید ساحلی خبریں)

جس پر عوام سخت برہم نظر آئے اور اسپتال انتظامیہ پر مشتعل ہوگئے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت کیشوا ناگپا موگیر (36) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، بتایاجارہاہے کہ گھر کے وہ چھت پر چڑ گیا تھا اور تار کنکشن کی کوشش کررہا تھا، ابھی یہ بات صاف نہیں ہوئی ہے کہ بجلی جھٹکے کی وجہ سے یہ زمین پر آرہا یا پھر پیر پھسل کر، پولس مقدمہ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے ۔ 


مختلف گھروں میں لوٹ کھسوٹ مچانے والا چور گرفتار

منگلور 09فروری (فکروخبرنیوز ) مختلف گھروں میں لوٹ کھسوٹ مچانے والے ایک چور کو منگلور پولس نے حراست میں لیتے ہوئے اس کے پاس موجود لاکھوں مالیت کی چوری شدہ اشیاء ضبط کرلی ہیں۔پولس کمشنر چندرشیکھر نے اس بات کی اطلاع ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کی ہے ،۔ملزم کی شناخت عبدالرزاق (45) مقیم جاری نگر بچپے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اس کے پاس موجود 380گرام وزنی زیورات بھی ضبط کرلئے گئے۔ بتایاجارہاہے کہ 23جنوری کی رات ایک ہی ساتھ چا رگھروں میں ڈاکہ ڈالا گیا تھا ، جس میں امبکا نگر، بچپے کٹیل روڈ، پولی ٹیکنک روڈ اور کٹے پر واقع گھر موجود ہیں، اور سب میں چور ی کے لئے ایک ہی طریقہ اختیار کیا گیا تھا، رات نو سے 10بجے کے درمیان پیش آنے والی اس ڈاکہ زنی کی واردات میں گھروں کے اہم دروازے کو ہی توڑا گیا تھا،۔ اسی طرح کے ایک دوسری واردات میں پانڈیشور پولس نے محمد آصف عرف آچی مقیم کسبا بینگر کو گرفتارکیا تھا، جس کے پاس سے 2بائیک اور 95کلو کوپر تار جس کی مالیت 1,65,000رقم لگائی گئی ہے ضبط کرلیا۔ پولس نے ضبط اشیاء اور ملزم کو نامہ نگاروں کے سامنے پیش کرکے تفصیلات سنائی ، مزید تحقیقات جاری رکھنے کی بھی بات کہی گئی ہے۔ 


کارکلا میں ایک اور نوجوان کی خودکشی

کارکلا:09فروری (فکروخبرنیوز ) یہاں کے موڈارو نامی علاقے میں ایک نوجوان کی جانب سے پھانسی لے کر خودکشی کرلئے جانے کی واراد ت پیش آئی ہے، مہلوک نوجوان کی شناخت پاجی نڈکا، کٹدا پاڑی کامقیم ستیش (24) حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ کچھ دن قبل یہ گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا، تلاش بسیار کے بعد گھر سے ایک کلومیٹر دور ایک جھاڑی میں درخت سے لٹکی ہوئی اس کی لاش پائی گئی۔ بتایاجارہاہے کہ زندگی کے مسائل سے پریشان ہوکر اس نے انتہائی قدم اُٹھایا۔ دیہی پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


گانجہ نوشی کرتے ہوئے تین نوجوان گرفتار

منگلور 09فروری (فکروخبرنیوز )کاوور پولس تھانے افسرا ن نے یہاں گانجہ نوشی کررہے تین نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے ، جن کی شناخت ،نریش ، ابھی لاش اور جگدیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مصدقہ اطلاع کے پیشِ نظر پولس نے یہ چھاپہ مار کارروائی کی تھی ، یہ لوگ چھپ کر آکاش بھون نامی علاقے میں گانجہ نوشی کررہے تھے۔ پولس نے ان کے خلاف این ڈی پی ایس دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ 

Share this post

Loading...