بجلی کا جھٹکا لگنے سے اٹھائیس سالہ نوجوان جاں بحق

بیلتنگڈی:  یکم جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  کار دھلائی کے دوران لگے بجلی کے جھٹکے سے اٹھائیس سالہ نو جوان کے جاں بحق ہونے کی واردات یہاں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت الطاف وافیر ابن ابراہیم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
    اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام قریب ساڑھے چھ بجے کار دھونے کے لیے اسپرے گن کا استعمال کیا۔ کام سے فراغت کے بعد جب پلگ سوکیٹ سے نکال رہا تھا تو اسی وقت اسے بجلی کا زوردار جھٹکا لگا۔ اسی وقت اس کے بڑے بھائی نے بٹن بند کردیا۔ بتایا جارہا ہے بجلی کا جھٹکا لگتے وقت وہ بھیگا ہوا تھا۔ اسے فوری طور پر بینیکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے اپنی آخری سانس لی۔خبروں کے مطابق مہلوک کراٹے میں بلیک بیک حاصل کیا ہوا تھا اور معاشرہ میں ان کا ایک مقام تھا۔ بیلتنگڈی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...