کدبہ 27 جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) بجلی گرنے کے وقت موبائل چارجر کو ہٹانے کی کوشش کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک لڑکے کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ منگل 26 جولائی کو تعلقہ کے سریباگیلو گاؤں کے اڈاہول کے قریب پلوٹو میں پیش آیا۔
مہلوک کی شناخت رافین (14) ولد موناچھا اور بینا کے طور پر کی گئی ہے۔ لڑکا پلوٹو میں اپنی دادی سندری کے گھر رہتا تھا اور نویں جماعت میں پڑھتا تھا۔
26 جولائی کو جب وہ بارش کی وجہ سے اپنے گھر کے قریب پیراماجالو میں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد جب وہ گھر واپس آیا تو وہ چارجر پر لگا اپنا لینے لگا۔ اس دوران گرج اور چمک کے ساتھ زور دار بارش ہورہی تھی۔ اسی اثنا بجلی گری اور بجلی کا جھٹکا لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ ۔
معلوم ہوا ہے کہ لڑکے نے کچھ دن پہلے ہی موبائل خریدا تھا۔ متوفی کے پسماندگان میں والدین اور ایک بھائی ہے۔
میسکام کے افسران اے ای ای ساجی کمار، جے ای رمیش کے ساتھ ساتھ گرام پنچایت کی وائس چیئرمین سریتھا اور ممبران گنیش اور دیگر نے جگہ کا معائنہ کرنے کے لیے گھر کا دورہ کیا۔
اپننگڈی پولیس نے گھر کا دورہ کیا اور مقدمہ درج کرلیا۔
Share this post
