بھٹکل میں کئی گھروں کا بجلی بل معمول سے زیادہ آنے سے عوام پریشان ، تنظیم وفد نے افسران سے کی ملاقات ، جانئے افسران نے کیا کہا؟

بھٹکل 08 جون 2020 (فکروخبر نیوز) لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی شہر میں عوام کے درمیان بجلی بل کو لے کر کافی چہ میگوئیاں ہورہی ہیں۔ کئی لوگوں کی طرف سے مسلسل شکایات سننے کو مل رہی ہیں کہ جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے اور لوگوں کو بہت سی پریشانیوں نے  گھیرے رکھا ہے ان میں سرفہرست بجلی بل ہے۔ لوگوں کایہ ماننا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران میٹر ریڈنگ کے بغیر بجلی بل ادائیگی کے لئے کہا جارہا ہے اور بہت سے گھروں کا بجلی بل معمول سے زیادہ آرہا ہے۔  مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے ایک وفد نے ہیسکام افسران سے بات چیت کرکے تمام تر سوالات ان کے سامنے رکھے اور افسران نے ان کے کچھ اس طرح جوابات دئیے۔ 

وفد میں جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی ، انتظامی امور سکریٹری جناب جیلانی شاہ بندری ، جناب عنایت اللہ شاہ بندر ی ، جناب محی الدین رکن الدین اور جناب عزیز الرحمن رکن الدین موجود تھے۔

  الیکٹریسٹی بل میں معمول سے زیادہ بل آنے کی شکایت پر اسسٹنٹ انجینئر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ اپریل اور مئی 2020 ان مہینوں میں بھٹکل میں لاک ڈاؤن اور آمد ورفت پر پابندی کی وجہ سے کسی بھی علاقے میں میٹر ریڈنگ ریکارڈ کرنے کے لیے کسی کارندے(staff) کو بھیجنا ممکن نہیں تھا بلکہ سابقہ مہینوں کے بل کو بنیاد بنا کر اسی اندازے کے مطابق بل جاری کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے الیکٹرسٹی کے اصل استعمال سے زیادہ ان بلوں میں(number of units)  کے زیادہ ہونے کا نہ صرف امکان موجود ہے بلکہ اس کی وجہ سے صارفین کے higher slab میں بھی جانے کے امکانات ہیں اسسٹنٹ انجینئر نے مزید بتایا کہ  بغیر کسی پینالٹی (penalty) اور  (electricity disconnection) بجلی کے انقطاع کے بنا گزشتہ تین مہینوں کے بل کی ادائیگی ماہ جون 2020 تک کی جاسکتی ہے لہذا بل کی ادائیگی میں کسی قسم کی جلد بازی کے بجائے اس مہینے  یعنی ماہ جون سیسابقہ تین مہینوں کی میٹر ریڈنگ کے ریکارڈ ہونے کے بعد اور مکمل اطمینان حاصل کرنے کے بعد بل کی ادائیگی میں کوئی حرج نہیں ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں part payments
  بھی کیا جاسکتا ہے  یعنی بل کی جزوی رقم کی ادائیگی بھی ممکن ہے اور اب جون کے اس مہینے سے میٹر ریڈنگ ریکارڈ کرنے کے لیے اسٹاف کو ہر علاقے میں بھیجا جارہا ہے اور گزشتہ تین مہینے کی مکمل units چیک کرنے کے بعد میٹر ریڈنگ کے مطابق تین مہینوں کی جملہ units کو فی مہینے کے حساب سے units اور slab کو adjust کر کے بل بنایا جائے گا اور گزشتہ بلوں کی رقم کو اس بل میں کم کیا جائے گا۔

2)میٹر میں خرابی کی بنا پر بجلی میں زیادتی کی وقتاً فوقتاً منظر عام پر آنے والی صارفین consumers  کی شکایت اور اس سلسلے میں عوامی  بیچینی کو محسوس کرتے ہوئے وفد نے ڈپارٹمنٹ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ  بالخصوص گھروں کے electricity metres  کو.Testing machineکے ذریعے randomly  چیک کرنے کا نظم کیا جائے تاکہ میٹر کی خرابی کی وجہ سے عوام پر پڑنے والے مالی زائد بوجھ کا ازالہ کیا جاسکے اسسٹنٹ انجینئر نے اس سلسلے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے گزارش کی کہ اس سلسلے میں اگر کسی      consumer کوشکایت ہو تو تحریری طور پر اپنی شکایت HESCOM آفس میں پیش کرتے ہوئے اس کی متعینہ فیس ادا کرے  اور اس کے بعدجتنا جلد ممکن ہوسکےtesting machine   کے ذریعہ میٹرچیک کروا کر شکایت رفع کرنے کی کوشش کی جائیگی اسسٹینٹ انجینئر نے اس سلسلے میں ہمیں یقین دلایا کہ حالات کے بہتر ہوتے ہی وہ اس سلسلہ میں randomly meter testing  کے ذریعے عوام کی شکایت کو دور کرنے کی کوشش کریں گے

3)بل کی ادائیگی کی متعین تاریخ کی طرح میٹر ریڈنگ کے ریکارڈ کرنے کی بھی متعین تاریخ کے باوجود ان متعینہ ایام میں بروقت خرچ کی گئی بجلی کی units ریکارڈ نہ ہونے کی بنا پر اور  اس میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ان تاخیر کے دنوں کا  units and slab کاجو زاہد بوجھ ماہانہ صارفین consumers  پر پڑتا ہے اس سلسلے میں وضاحت طلب کرنے پر افسر نے بتایا کہ میٹر ریڈنگ ریکارڈ کرنے کے اس کام کو out source کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے اور اس کام کی انجام دہی کے لیے مختلف علاقوں میں ایک ٹائم ٹیبل کے مطابق مخصوص تاریخ مقرر ہے اور بعض اوقات مشین میں خرابی کی وجہ سے اس میں کمی بیشی ممکن ہے اور اگر اس  میں کمی بیشی کی وجہ سے صارفین کا نقصان ہورہا ہے تو اس کو سدھارنے کی وہ ہر ممکن کوشش کریں گے اور اس طرح سے صارفین سیماضی میں بھی زائد بل   وصول کیا گیا ہیتو تحقیق کی بنیاد پر آئندہ ان کے بل میں اس کی  کٹوتی اور تلافی کی جا سکتی ہے

4) اسسٹنٹ انجینئر نے اس سوال پر کہ اس وقت کے دشوار اور کٹھن معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا بجلی کے بل میں کسی طرح کی سہولت قسط وار بل کی ادائیگی یا بل میں کسی طرح کی تخفیف اور کمی کی گنجائش ہوگی اسسٹنٹ انجینئر نے بتایا کہ اس سلسلے میں نہ کوئی نوٹس انہیں موصول ہوئی ہے اور نہ یہ ان کے اختیار میں ہے البتہ  FC کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ صرف انڈسٹریز industriesکے لیے مارچ اپریل صرف ان دونوں مہینوں کے لئے جو per unit industrial fixed charges مقرر ہیں انہیں کلعدم قرار دیا گیا ہے اور مئی کے مہینے میں ان چارجس کو بھی لاگو کیا گیا ہے 

5) بارش کے ایام میں اور دھوپ سے بچنے کی خاطر بل کی ادائیگی کے لیے کھڑے ہونے والے افراد کے تعلق سے چھت کا انتظام نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں مناسب بندوبست کریں گے 

تنظیم نے عوام الناس سے گذارش کی ہے کہ بجلی کے سلسلے میں اگر کسی طرح کی کوئی جائز شکایت ہو تو وہ ہیسکام  آفس سے رجوع کریں اور مسئلہ حل نہ ہونے پر تنظیم آفس میں بھی اس کی شکایت کی ایک کاپی جمع کریں ۔ تنظیم نے  اس سلسلے میں عوام الناس کی مکمل رہنمائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ 

Share this post

Loading...