او رنہ ہی میونسپل کی جانب سے کسی قسم کا جواب موصول ہورہاہے اسی بنا پر اس سے پہلے ہی جھنڈے لگائے گئے ہیں۔ جھنڈے ہٹائے جانے کی خبر پاکر موقع واردا ت پر پولس بھی پہنچ چکی تھی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے چیف آفیسر سے رابطہ کیا جس کے چیف آفیسر نے پولس سے گفت وشنید کے بعد اجازت دے دی ۔ بتایا جارہاہے کہ اس مہینے کی 21تاریخ کو میونسپل کے نام تحریری طور پر اجازت طلب کی گئی تھی مگر آج دس روز گذرنے کے بعد بھی میونسپل کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا ۔ جس پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔
خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام
جمیع مسلمانانِ بھٹکل کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مؤرخہ ۱۱؍ ربیع الاول ۱۴۳۶ ھ مطابق ۲؍ جنوری ۲۰۱۵ ء بعد نماز عشاء فوراً خلیفہ جامع مسجد میں خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں جماعت کی سالانہ کارگزاری اور آمد وخرچ کے گوشوارے پیش کیے جائیں گے ۔
لہذا جمیع احباب کو وقت مقررہ پر جلسہ میں شرکت کی پرخلوص درخواست ہے۔
فقط
خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل
Share this post
