الج سطح کے مقابلوں میں انجمن ڈگری کا لج اور کانوینٹ پی یو کالج کی ٹیمیں فائنل مقابلہ میں آمنے سامنے تھی جس میں کانوینٹ نے بھی 1-0سے انجمن کو مات دی ۔ سیکنڈ ہاف میں کانوینٹ کے ثقلین شانو نے بہترین گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ملحوظ رہے کہ اسکول سطح پر بہترین کھلاڑی کا خطاب اے بی ایچ ایس کے محمد سیف کو اوربہترین گول کیپر کا خطاب محمد ایہاب کے نام رہا جبکہ کالج سطح پر بہترین کھلاڑی کانوینٹ کے محمد رائف او ربہترین گول کیپر انجمن پی یو کالج کے ثقلین زہیب قرار دئیے گئے ۔
بے قابو کار پلٹ گئی : ڈرائیور محفوظ
منگلور 09؍ نومبر (فکروخبرنیوز) کار کے پہیہ کے پھسلنے کی وجہ سے ایک بے قابو کار کے کھائی میں پلٹ جانے کی وردات منگلور کے کنکناڈی علاقے میں جمعہ کے صبح منظر عام پر آئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کمار لاتیش مقیم منکی اسٹینڈ اپنی رٹز کار پر سوار جارہا تھا کہ اچانک پہیہ پھسلنے (اسکڈ) کی وجہ سے کار بے قابو ہوکر پلٹ گئی ۔ حادثہ کی خبر پاکر موقع واردات پر پہنچے رشتہ دارو ں نے ڈرائیور کو اسپتال پہنچایا ۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اس کو بحفاظت کار سے نکال لیا گیا ۔جائے واردات پر پہنچی پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ڈرائیو نشہ کی حالت میں چلا رہا تھا ۔ اس بات کی تصدیق ہونے پر ڈرائیور کے لائسنس کے رد کیے جانے بات پولیس کی جانب سے کہی گئی ہے ۔
Share this post
