بیدر ضلع کے بھالکی شہر کا غریب مسلم طالبِ علم

محمد اربازنے پی یو سی سالِ دوم میں 97.25فیصدنشانات حاصل کرکے تاریخی ریکارڈ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس لڑکے نے فزکس میں 99‘کمپیوٹر سائنس میں صد فیصدنشانات ‘ ریاضی 95نشانات‘اور کیمسٹری 95 فیصدنشانات حاصل کئے ہیں۔ جبکہ ہندی میں95فیصد نشانات اور انگریزی میں 83فیصد نشانات حاصل کئے ہیں ۔ایک غریب لڑکے کی اس طرح کی امتیازی کامیابی کے انکشاف سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اس لڑکے نے بیدر ضلع میں سب سے زیادہ نشانات سے کامیابی حاصل کی ہے۔صحافیوں نے جب اس لڑکے سے دریافت کیا کہ آگے کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے تم کس کورس میں داخلہ لیں گے تو اُس نے بتایا کہ وہ یکم جون کو سی ای ٹی کے نتائج آنے والے ہیں اس میں بھی اگر میری کارکردگی بہتر رہے گی تو میں انجینئرنگ میں داخلہ لوں گا۔اس غریب لڑکے کیبا مقصد بلند حوصلوں نے ایک دعوتِ فکر دی ہے کہ اس غریب لڑکے کو تعلیمی میدان اگر کوئی صاحبِ استطاعت مدد و تعاون کرتا ہے تو یہ لڑکا انشاء اللہ خوب ترقی کرے گا۔ اور قوم و ملک کا نام روشن کرے گا۔اس موقع پر جمعےۃ العلماء ہند ضلع بیدر کے صدر مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیبِ جامع مسجد بیدر نے دفتر جمعیۃ العلماء میں اس لڑکے کی خوب حوصلہ افزائی کی اور اس کے روشن مستقبل کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر جمعیۃ العلماء کے ذمہ داران حافظ عبدالحکیم ‘حافظ محمد عمر قریشی اشاعتی‘بھالکی کے ہمدرد نوجوان شیخ افضل ‘عبدالرؤف پٹیل‘اور محمد عتیق‘جناب اختر رحمن اور محمد امین نواز موجود تھے۔اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کیلئے اس موبائیل نمبر9590926095اور9448947594پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔


لوک آیوکتہ کا سابق ریاستی وزیر ایم پی رینو کاچاریہ کے مُختلف ٹھکانوں پر چھاپہ

‘جائیداد میں40فیصد کا اِضافہ کا انکشاف

بیدر۔31؍مئی(فکروخبر /محمدامین نواز)آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملہ میں لوک آیوکت پولیس نے سابق ریاستی وزیر ایم پی رینو کاچاریہ کے مُختلف ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔لوک آیوکت پولیس نے رینوکا چاریہ کے بھائیوں کی جانب سے چلائے جارہے تعلیمی اداروں اور اسپتالوں پر بھی چھاپے مارے ۔ چھاپے کے دوران تین لاکھ روپیے نقد ‘زیورات‘مُختلف قومی و کوآپریٹیو بنکوں کے پاس بُک‘لاکر روں کی کنجیاں اور مُختلف خصوصیات سے متعلق دستاویزات اورکاغذات ضبط کئے گئے ۔داونگیرے کے رہائشی گرپا دپا صدر اینٹی کرپشن فورم نے لوک آیوکت کی خصوصی عدالتمیں درخواست داخل کرکے رینوکاچاریہ کے خلاف آمدنی سے زیادہ جائیداد ہونے کا الزام لگایا تھا۔عدالت نے 4؍مئی کو لوک آیوکت پولیس کو رینوکاچاریہ کی جائیداد کی تحقیقات کرکے26؍جون تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔چتردرگہ ضلع کے لوک آیوکت پولیس سپرنٹینڈنٹ سدھیر کی قیادت میں 8رکنی ٹیم نے ہونلی اور بنگلور کے آر کیگارڈن میں واقع رینوکاچاریہ کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر کئی دستاویزات قبضے میں لے کر تفتیش کی۔ لوک آیوکت حکام نے یونلی کے بابا جی ایورویدک اسپتال ‘داونگیرے کے ایم ای ایس پبلک رہائشی مرکز‘ اور مُختلف رہائش گاہوں اور دفاترپر چاپے مارے۔اور رینوکا چاریہ کے آبائی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مار کر اہم دستاویزات اور کاغذات ضبط کئے ۔لوک آیوکت حکام کے مطابق اب تک کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ دس سال کے کے دوران رینوکا چاریہ کی جائیداد میں40فیصد کا اِضافہ ہواہے۔رینوکا چاریہ اور ان کے بھائیوں کا رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کے ساتھ ساتھ کئی تعلیمی اداروں اور تین اسپتالوں کا بھی ان کے زیرنگرانی چلائے جاتے ہیں ۔لوک آیوکت نے رینوکا چاریہ اور ان کے بھائیوں سے بھی پوچھ تاچ کی ہے۔


گاوان ہائیر پرائمری اسکول میں تعلیمی سال کے آغاز پر جلسہ کا انعقاد

بیدر۔31؍مئی(فکروخبر /محمدامین نواز)ریاستِ کرناٹک میں30؍مئی سے ہی پرائمری مدارس کا آغاز ہوگیا ہے۔اس سلسلہ میں بیدر شہر کے قدیم گاوان ہائیر پرائمری اسکول میں تعلیمی سال کے آغاز کے ضمن میں ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔جلسہ کی صدارت الحاج مولوی مقبول احمد شریکِ معتمد گاوان ایجوکیشن سوسائٹی نے کی ۔جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب جاوید احمد سی آرپی ‘محمد فراست علی ایڈوکیٹ‘محمد رحیم خان رحمت ڈیولپرس اور جناب محمد امین نواز صحافی نے شرکت کی۔اس موقع پر جناب محمد جاوید سی آرپی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ آج کے اس مسابقتی دور میں اُردو مدارس کے تحفظ کیلئے محبانِ اُردو کی خصوصی توجہ چاہئے ۔ہم دیکھتے ہیں کہ سرکاری و امدادی مدارس میں طلباء کی تعداد دن بدن گھٹتی جارہی ہے ‘جبکہ حکومت کی جانب سے یونیفارمس ‘درسی کتابیں‘اور دوپہر کا کھانا اور اسکالر شپ دی جارہی ہیں۔اور سرکاری و امدادی مدار س میں اساتذہ کا تقرر میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے اساتذہ انتہائی تجربہ کار ہوتے ہیں ۔مگر افسوس کے اولیائے طلباء کی اس جانب نظر نہیں جاتی اور اپنے بچوں کو ایسے مدارس میں داخلہ کرواتے ہیں جہاں انتہائی کم تعلیم یافتہ اساتذہ ہوتے ہیں اولیائے طلباء اساتذہ کی تعلیم کو نہیں دیکھتے بس اتنا دیکھتے ہیں کہ وہاں چمک دمک کی بلڈنگ ہے ۔مگر افسوس کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ سرکاری مدارس میں طلباء کی تعداد کم رہنے کی وجہ سے سرکار اُردو مدارس کو بند کرسکتی ہیں ۔اور ایک سرکاری و امدادی مدرسہ بند ہوجاتا ہے تو اُردو اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلباء اور اُردو زبان کو ہوگا۔انھوں نے محبانِ اُردو سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو سرکاری و امدادی اُردو مدارس میں داخلہ کروائیں ۔انھو ں نے کہا کہ گاوان ہائیر پرائمری اسکول شہر کا قدیم ترین اسکول ہے ‘یہاں سے فارغ التحصیل طلباء آج ملک و بیرون ممالک بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہ کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔یہاں سنئیر اساتدہ ہیں جن کی زیرِ نگرانی کئی طلباء تعلیمی میدان میں پروان چڑھے ہیں۔محمد فراست علی ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے بچپن کا واقعہ بچوں کو سنایا اور اس بات کی تلقین کی کہ بچوں کو والدین کے بعد سب سے عزیز ہستی اساتذہ ہوتے ہیں ہم ان کی قدر کریں ‘وقت پر مدرسہ حاضر رہیں ‘اور خوب دل لگا کر پوری دلچسپی کے ساتھ اساتذہ کے درس کو یاد رکھ کر تعلیمی ترقی کی منازل کو طے کریں ۔انھو ں نے کہا کہ میں بھی اسی مدرسہ کا طالبِ علم ہوں ‘جن اساتذہ کی زیرِ نگرانی میں نے تعلیم حاصل کی وہ آج بھی اس مدرسہ میں برسرخدمات ہیں ۔اس موقع پر محمد امین نواز صحافی نے بھی خطاب کیا ۔جناب الحاج عبدالرشید صدر مدرس مدرسہ ہذا نے تمام مہمانانِ خصوصی کی شالپوشی و گُلپوشی کی اور ان کا والہانہ استقبال کیا ۔اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں طلباء و طالبات میں درسی کتابیں تقسیم کئے گئے ۔جلسہ کا آغاز قرا ء تِ کلام پاک سے ہوا۔جلسہ کی نظامت محترمہ ساجدہ بیگم معلمہ نے بحسن خوبی انجام دیں۔اور محترمہ رحیم النِساء معلمہ نے تمام شرکائے جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مدرسہ ہذا کی معلمات محترمہ سراج النِساء ‘محترمہ عفت فاطمہ معلمہ‘محترمہ نسرین بیگم معلمہ‘محترمہ معراج بیگم معلمہ ‘اور محترمہ شانتا کماری معلمہ کے علاوہ اولیائے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔***


چالیس روزہ خواتین کیلئے دینی دعوتی تربیتی کورس کے پہلے بیاچ کے فراغت کے موقع پر 2؍جون کاجلسہ 

بیدر۔31؍مئی(فکروخبر /محمدامین نواز)مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیب جامع مسجد بیدرکے بموجب خواتین کیلئے چالیس روزہ دینی دعوتی تربیتی کورس شروع کیا گیا تھا اس کے پہلے بیاچ کے فراغت کے موقع پر ایک جلسہ بتاریخ 2 ؍ جون بروز منگل صبح 10؍ بجے بمکان عبدالمجیب صاحب انجینئر روبرو گچی مسجد پنسال تعلیم بیدربرائے خواتین منعقد کیا جارہا ہے اس جلسہ کی صدارت حضرت مولانا غلام حُسین صاحب اشاعتی گجرات فرمائیں گے مولانا محمد تصدق ندوی چٹگوپہ ،مولانا مونس کرمانی بیدر مہمانِ خصوصی ہونگے خواتین و طالبات سے گذارش ہے کہ اس جلسہ میں شرکت فرما کر استفادہ فرمائیں ۔


بیدر میں 45ہزار روپیے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط کی گئی

بیدر۔(فکروخبر /محمدامین نواز)بیدر میں غیر قانونی شراب کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے سخت اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ‘ منہلی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ناگورہ میں سرکل انسپکٹر جناب علی صاحب کی زیرِ نگرانی پولیس ٹیم نے دھاوا ڈالکر تقریبا 45ہزار روپیے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط کی ہے۔ضبط کی گئی غیر قانونی شراب میں راجہ وہسکی 90ایم ایل کے 80بوتل‘جس کی قیمت 22ہزار325روپیے‘اوٹی شراب کے155بوتل جن کی قیت 9ہزار 702روپیے ‘آئی بی شراب کے26بوتل جن کی قیمت 3ہزار 218روپیے ۔اس طرح جملہ45ہزار روپیے کی غیر قانونی شراب ضبط کرلی گی ہے۔اور ساتھ ہی 7300روپیے نقد رقم بھی ضبط کرکے ملز پنٹپا ریڈی ولد ہنمت ریڈی ساکب ناگورہ کو گرفتار کرکے اس سلسلہ میں کیس درج کیاگیا ہے۔***


گرام پنچایت انتخابات کے بعد کابینہ میں توسیع 

بنگلور۔31؍مئی(فکروخبر /محمدامین نواز)ریاست میں سدارامیا حکومت کے دو سال مکمل ہوئے‘ طویل انتظا رکے بعد کابینہ میں توسیع گرام پنچایت انتخابات کے بعد ہوسکتی ہے۔وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ 6؍جون کے بعد کابینہ میں توسیع ہوسکتی ہے۔وزیر اعلی کے اس اشارہ کے بعد کافی وقت سے حکومت میں عہدہ کا انتظار کررہے ہیں سنئیر قائدین کی اُمیدیں بڑھی ہیں ۔گرام پنچایت انتخابات میں ووٹنگ کرنے کیلئے اپنے آبائی گاؤں میں ووٹنگ کرنے سے قبل میسور میں سدارامیا نے کہا کہ انتخابات کے بعد کانگریس ریاست میں اور مضبوطی سے اُبھرکر آئے گی۔تکنیکی طورپر غیر سیاسی ہونے کے باوجود اس الیکشن کو سیاسی رنگ دیا گیا ہے۔پارٹی اس الیکشن میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں کامیاب رہے گی۔ایک عددی لاٹری گھوٹالے کی جانچ ایجنسی سی بی آئی کو سونپی ہے ‘وہیں جب ریاست میں بی جے پی حکمران تھی تو کئی گھوٹالوں کی جانچ سی بی آئی سے کرانے سے انکار کردیا تب مرکز میں کانگریس قیادت یو پی اے کی حکومت تھی ۔آج کانگریس نے سی بی آئی پر بھروسہ جتایا ہے۔ مگر بی جے پی نے گھوٹالوں کو چھپانے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ حقیقت سامنے آجائے گی اور جو لوگ اس میں شامل ہوں گے ان کے چہرے بے نقاب ہوجائیں گے ۔سال2007سے2013کے دوران جتنے لوگ اس ملوث رہے ہیں ان کے چہرے سامنے آئیں گے۔


سابق رکن قانون سازکونسل قاضی ارشد علی کی دُختر کی شادی

بیدر۔31؍مئی(فکروخبر /محمدامین نواز))چیف ایڈیٹر اُردو روزنامہ سرخ زمین و بیدر کی آواز جناب قاضی ارشد علی سابق رکن قانون ساز کونسل و صدر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی ‘ چیرمین بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی بیدر کی دختر الماس آراء ایم ایس سی (ریاضی ) کا عقد مسعود جناب قاضی حمید اختر ابوذرصدر کا نگریس نلدرگ ضلع عثمان آباد مہاراشٹرا کے فرزند قاضی جدید بی ای (اینڈ سی) کے ساتھ کل شب رائل فنکشن ہال بیدر میں بحسن خوبی انجام پایا ۔ محفل عقد و پُر تکلف ضیافت میں تلنگانہ ، آندھر پردیش ،مہاراشٹرا ، بنگلور ، گلبرگہ شریف ، نیلنگہ ، بھالکی ، اُودگیر اور تمام تعلقہ جات کے مختلف سیاسی جماعتوں کے ممتاز قایدین ، علمائے دین ، متولیان ، سجادہ گان ، انجینئرس ، وکلاء ، ہمہ لسانی صحافی برادری، ڈاکٹرس ، کنٹراکٹرس ، اساتذہ ، تاجرین ، تعلیمی ، دینی ملی‘ سماجی ادارجات کے ذمہ داران ، اوردوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں قابل ذکر سید شاہ گیسو دراز محمد محمدالحسینی المعروف خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندانوازؒ گلبرگہ شریف، این دھرم سنگھ سابق وزیر علیٰ کرناٹک، ڈاکٹر الحاج قمرالاسلام ریاستی وزیر اقلیتی بہبود و اوقاف ، اُما شری بیدر ضلع انچارج منسٹر، بھگونت راؤ کھوبا رکن پارلیمنٹ بیدر‘ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر ، سدھیر کمار ریڈی ایس پی بیدر ، روی راج بیدر ضلع انفارمیشن آفیسر، محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ سابق رکن اسمبلی بیدر ، شاہ سعیدالحسن قادری ایڈیٹرادبی عکاس ، مولوی محمد فہیم الدین سابق امیر جماعت اسلامی کے علاوہ سابق ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی و کونسل، ارکان بلدیہ و سرکاری اور غیر سرکاری عہدیداران شامل ہیں ۔ جناب قاضی ارشد علی کی نگرانی میں قاضی شوکت علی انجینئر ، قاضی معید،قاضی علی الدین عرف علی بابا‘ ڈاکٹر روف ، قاضی علیم الدین اے سی آفس بیدر اور قاضی فیملی نے مہمانوں کااستقبال کیا۔

Share this post

Loading...