بیدر شہر میں اسٹریٹ لائیٹ دن کے اُجالے میں بھی روشنی بکھیر رہے ہیں (مزید خبریں )

شہرمیں گندگی کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے ۔ایک طرف مچھروں اور دوسری طرف برقی کی کی آنکھ مچولی سے بیدر شہر کی عوام کافی پریشان ہیں ۔دن کے اجالے میں محکمہ بلدیہ کی جانب سے اسٹریٹ لائیٹ کا چالو رکھنا کس بات کی نشانی ہوسکتی ہے ۔محکمہ بلدیہ کے متعلقہ عہدیداران کو چاہئے کہ وہ اس جانب اپنی توجہ مبذول کرتے ہوئے برقی کا صحیح استعمال کریں ۔برقی سپلائی کافائدہ زیادہ سے زیادہ عوام کو دیا جائے ۔اسٹریٹ لائیٹ کو صرف رات کے اوقات میں چالو کیا جاتا ہے ‘دن کے اجالے میں نہیں۔***


جناب محمد عثمان شاہ خان مؤظف محکمہ تعلیمات کا مُختصر سی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا

بیدر۔23؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔بیدر شہر کی معروف شخصیت جناب محمد عثمان شاہ خان مؤظف محکمہ تعلیمات کا مُختصر سی علالت کے بعد آج انتقال پُر ملال ہوگیا۔مرحوم کی نمازِ جنازہ مسجد مدرسہ محمود گاوان میں بعدنمازِ مغرب ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان حضرت مبارک شہیدؒ میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند محمد طلحہ شاہ خان یاسر ‘اور تین دُختران شامل ہیں ۔اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انھیں جنت الفردو س میں اعلی مقام عطا کرے ۔(آمین)۔***


ترکاری فروخت کرنے والے تاجروں کی ٹھیلہ بنڈیوں کے مسائل 

محترمہ فاطمہ انور نے کی ایس پی بیدر سے ملاقات

بیدر۔23؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔آج مجلس بلدیہ بیدر کی چیرمن محترمہ فاطمہ انور نے بیدر شہر میں واقع امبیڈ کر سرکل کے قریب ترکاری فروخت کرنے والے تاجروں کی ٹھیلہ بنڈیوں کو رمضان کے مہینے میں سڑک کنارے بیٹھنے کی نمائندگی کیلئے بیدر کے ایس پی مسٹر سدھیر ریڈی سی بات کی ۔مسٹر سدھیر ریڈی ایس پی بیدر نے صدر بلدیہ کو محکمہ بلدیہ کی جانب سے اراضی کی نشاندہی کرنے کی بات کی اور نشاندہی کردہ اراضی پر ترکاری فروخت کرنے والے تاجروں کو بٹھانے کی بات کی۔محترمہ فاطمہ انور نے ایس پی بیدر کو رمضان کے ایک ماہ ترکاری فروخت کرنے والے تاجروں کو رعایت کرنے کی بات کی تاکہ رمضان میں المبارک میں نیو سٹی کی عوام کو ترکاری خریدنے میں دور کا فاصلہ طئے نہ کرنا پڑے ‘ ترکاری مارکیٹ نیوسٹی کی عوام کیلئے دورہوتی ہے ۔ا س موقع پر محمد نبی قریشی رکن بلدیہ بیدر محمد عبدالعزیز منا بھائی مجلسی رکن بلدیہ بیدر موجود تھے ۔***


دورہ سے پہلے رکن بلدیہ کو دورہ سے واقف رکھا جائے:منصور احمد قادری 

بیدر۔23؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔جناب سید منصور احمد قادری مجلسی رکن بلدیہ و صدر مجلس بیدرنے مجلس بلدیہ بیدر کے کمشنر مسٹر جگدیش نائیک سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ مجلس بلدیہ کے کمشنر یا عہدیداران بلدی وارڈ کا دورہ کررہے ہیں تو قبل از وقت اس کی اطلاع متعلقہ رکن بلدیہ کو دی جائے ۔اور جو بھی ترقیاتی کام یا دیگر بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے کے کام ہوں متعلقہ رکن بلدیہ کے علم میں لائے بغیر نہ کی جائے ۔مجلس بلدیہ کے کمشنر مسٹر جگدیش نائیک نے صدر مجلس بیدر و رکن بلدیہ جناب سید منصور احمد قادری کی اس بات کو قبول کرلیا اور کہا کہ آئندہ اس بات پر فوری عمل کیا جائے گا ۔اس موقع پر مجلس بلدیہ بیدر کی صدر محترمہ فاطمہ انور اور مجلسی رکن بلدیہ جناب عبدالعزیز منا بھائی ۔محمد نبی قریشی رکن بلدیہ بیدر ‘روز میری رکن بلدیہ بیدر اور مجلس بلدیہ کے ایکزیکٹیو انجینئر محمد معز الدین موجود تھے ۔

Share this post

Loading...