جہاں مسٹر این دھرم سنگھ سابق وزیر اعلی کرناٹک کے ہاتھوں ڈپٹی کمشنر کی توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو ایک یادداشت پیش کرکے اس ضمن میں مرکزی حکومت کی اس کھلی دشمنی پرغور کرتے ہوئے اپنے اختیار کااستعمال کرتے ہوئے انصاف کریں ۔اور مرکزی حکومت کی اس گھنونی سازش پر سخت اقدام اُٹھاتے ہوئے کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پر مسٹر این دھرم سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ نیشنل ہیرالڈ معاملہ کو لیکر وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے مکمل طورپر سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔مرکزی حکومت اپنے اختیار کا غلط کاستعمال کرتے ہوئے سرکاری ایجنسیوں سے من مانے طریقے سے کام کروارہی ہے۔اور بد نیتی سے کانگریس قائدین پر جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے۔2015میں نافذ کرنیوالے نیشنل ہیرالڈ کی طرف سے کسی بھی گھوٹالہ اور با ضابطگیوں کی بات مسترد کے باوجود مرکزی حکومت نے کانگریس صدر سونیا گاندھی ‘کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے خلاف بدلے کے جذبے سے متاثر دوبارہ اس کیس کو نیشنل ہیرالڈ کو ہدایات کرکے کھلوایا ہے جو صاف طورپر اقتدار کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔کانگریسی قائدین جنھوں نے اس احتجاج میں حصہ لیا مسٹر اروند اڑلی‘ جناب محمد سلیم الدین ‘ایم اے سمیع‘ عبدالمنان سیٹھ‘ شیخ حاجی‘ احسن کمال پرویز‘محترمہ فاطمہانور علی‘ محترمہ رفعت متین ‘شریمتی دروپتی‘یوتھ کانگریس حلقہ پارلیمان کے صدر محمد ارشاد علی پہلوان‘دھرم ریڈی‘ناصر قادری‘شیخ حاجی مسٹر شانت لنگ ساؤلگی‘ ایمایف شاہین پٹیل کے علاوہ سینکڑوں کانگریسی کارکنان نے احتجاجی جلوس میں شرکت کی ۔
معروف و ممتاز ماہرِ فن بیدر ی دستکار شاہ رشید احمد قادری کو باوقار ایوارڈ’’شلپ گرو ‘‘دئیے جانے پر مبارکباد
بیدر۔19؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔بیدر کی ممتاز و معروف شخصیت ماہرِ فن بیدری دستکار جناب شاہ رشید احمد قادری کو نئی دہلی کے ایک پروگرام مسٹر پرنب مکھیرجی صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں ملک کا باوقار ایوارڈ’’شلپ گرو ایوارڈ‘‘دیا گیا۔جناب شاہ رشید احمد قادری شہرہ آفاق بیدری دستکاری میں اپنا ایک منفردمقام رکھتے ہیں انھو ں نے حکومت کی جانب سے بیدری دستکاری کا مُظاہرہ کرنے کیلئے کئی بیرون ممالک کا دورہ کئے ہیں ۔ انھوں نے کرناٹک ریاست کی نمائندگی کرتے ہوئے دہلی میں واقع راج پٹ پر شہرہ آفاق بیدری دستکاری کی جھلکی میں بیدری دستکاری کا مُظاہرہ کیاہے۔ انھوں نے کئی ایوارڈ حاصل کئے ہیں ۔نیشنل و انٹر نیشنل ایوارڈ کے علاوہ کئی اعزازات سے انھیں نوازا گیا ہے ۔جناب شاہ رشید احمد قادری کو اس ایوارڈ دئیے جانے پر صحافی محمد امین نواز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا ہے ۔
کملیش تیواری کے خلاف آج آل انڈیا ملی کونسل کی جانب سے احتجاجی ریالی
بیدر۔19؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔آل انڈیا امامس کونسل کے صدروجنرل سکریڑی مولانا محمدعتیق الرحمن رشادی واراکین کمیٹی کے بموجب جامع مسجد بیدر سے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی برائے گستاخ رسول کو پھانسی دینے کے مطالبہ پر نکالی گئی ۔ ہندومہاسبھا کا نائب صدر کملیش تیواری نے حضورؐ کی شان میں حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عائشہؓ کی شان میں نازیبا کلمات کہہ کر مسلمانوں کے جذبات کو ان کے ایمان کو للکارا ہے۔ آل انڈیا امامس کونسل کے صدر نے کہاکہ آج کی یہ ریلی اپنے ایمان کے پختہ ہونے کی علامت ہے۔ محبت رسول اور عاشق رسول ہونے کاثبوت دینا ہے۔ الحمدللہ !ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول نے اتحادکامظاہرہ کیا۔ اور بغیر کسی انتشار کے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیاگیا۔ اور شہریان بیدر نے بہت صبر وضبط کا مظاہرہ پیش کیا۔ اور اپنے دوکانوں کے کاروبار کو بندکرکے بزرگ حضرات ، معصوم بچے اور نوجوانانِ بیدر شریک ہوکراپنے رسول کی تائید میں جلوس نکالا ۔ نعرہ بازی کی۔ اور سکون سے اپنے اپنے علاقوں کو پہنچ گئے۔ ہم خدام آل انڈیا امامس کونسل سارے شہریان بیدر کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔ مولانا عبدالغنی خان‘، مولانا محمدفہیم الدین رشادی ، مولانا محمدشاکر رشادی ، مولانا حافظ محمدصلاح الدین ، حافظ محمد ساجد ، حافظ عبداللطیف ، حافظ کاظم ، حافظ رضوان ، حافظ عمران ، مفتی لئیق ، مفتی یونس ،حافظ عاصم خان ، حافظ مظہر، حافظ ظہیر ، حافظ کلیم الدین ، مولانا محمد لیاقت ، مولانا شاہ نواز، حافظ ذاکر ، مولانا عبدالرزاق، مولانا محمد انوارالحق رشادی اور مولانا محمدمونس کرمانی وغیرہ شریک ریلی رہے۔
21؍ڈسمبر کو بیدر میں جلسہ سیرت النبی ؐ و اصلاحِ معاشرہ عنوان پر مولانا مفتی پی.ایم.مُزمل والا جاہی کا خطاب
بیدر۔19؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔جمعیت القریش بیدر کی جانب سے 21؍ڈسمبر بروز پیر بعد نمازِ عشاء بمقام محلہ مستعید پورہ روبرو گوشت مارکیٹ بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان ’’سیرت النبی ؐ و اصلاحِ معاشرہ ‘‘ کا زیرِ اہتمام مکتب سید جمالِ بہارؒ مستعیدپورہ بیدر میں منعقد کیا جارہا ہے۔اس جلسہ کی صدارت مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جاہی امام و طیب مسجدِ عمر فاروق ‘گوری پالیہ سٹی مارکیٹ بنگلور کریں گے‘ جبکہ مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیبِ جامع مسجد و صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کا مذکورہ بالا عنوان پر بصیرت افروز خطابات ہوں گے۔عامۃ المسلمین سے گزارش کی جاتی ہے اس باسعادت اجلاس میں شرکت فرماکر مستفید ہو۔***
Share this post
